معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی سُپر مارکیٹوں میں پلاسٹک کے تھیلوں کے غیر ضروری استعمال کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔
پوسٹ کے مطابق کیلے کے درخت کے بڑے بڑے پتوں کو پلاسٹک کے تھیلوں کی جگہ استعمال میں لایا جاتا ہے۔ مختلف اخبارات اور جرائد نے تھائی لینڈ کے عوام کے اس عمل کی تعریف کی ہے اور اسے قابلِ تقلید گردانا ہے۔