اخبارات میں اہم کالم مخصوص کیا جاتا ہے جس میں کوئی صحافی عصری مسائل کے بارے میں مزاحیہ یا کم از کم شگفتہ انداز میں اظہارِ خیال کرتا ہے۔ اس کالم کے شذرات کو ’’فکاہات‘‘ اور اس کالم کو فکاہیہ کالم یا فکاہی کالم کہتے ہیں۔
فکاہات کے لیے لازم ہے کہ
1: ان کا تعلق تازہ ترین موضوعات سے ہو۔
2: اسلوبِ اظہار یا زاویۂ فکر دونوں میں ظرافت کی چاشنی ہو۔
3: عصری مسائل پر تنقید کی گئی ہو۔
4: تنقید ہلکے پھلکے انداز میں کی جائے۔
5: اختصار کا لحاظ رکھا جائے۔
اردو صحافت کی تاریخ میں مولانا عبدالمجید سالک، مولانا چراغ حسن حسرتؔ، حاجی لق لق، مجید لاہوری اور احمد ندیم قاسمیؔ کے نام فکاہ نگاروں کی حیثیت سے خاصی اہمیت رکھتے ہیں۔
(ابوالاعجاز حفیظ صدیقی کی تالیف ادبی اصطلاحات کا تعارف مطبوعہ اسلوب لاہور، اشاعتِ اول، مئی 2015ء، صفحہ 323 سے انتخاب)