برفانی چیتا کے حوالہ سے معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” نے ایک عجیب و غریب تحقیق شائع کی ہے، جس کے مطابق روئے زمین پر چیتا کی جتنی قسمیں پائی جاتی ہیں، ان میں برفانی چیتا واحد جانور ہے، جواگر انسان کے سامنے آجائے، توحملہ نہیں کرتا۔
ویب سائٹ کے مطابق آج تک کوئی بھی ایک تصدیق شدہ کاغذ یا خبر ریکارڈ پر موجود نہیں کہ جس میں برفانی چیتا نے کسی انسان پر حملہ کرکے اسے زخمی کیا ہو، یا جان سے مارا ہو۔
