کنور مہندر سنگھ بیدی کا اِک "ملزم شاعر” سے سلوک

کنور مہندر سنگھ بیدی جن دنوں دلّی کے سٹی مجسٹریٹ تھے، ان کی عدالت میں چوری کے جرم میں گرفتار کیے گئے ایک نوجوان کو پیش کیا گیا۔ کنور صاحب نے نوجوان کی شکل دیکھتے ہوئے کہا: "مَیں ملزم کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، ہتھکڑیاں کھول دو، یہ بے چارا تو ایک شاعر ہے۔ شعر چرانے کے علاوہ کوئی اور چوری کرنا اس کے بس کا روگ نہیں۔”
(ڈاکٹر علی محمد خان کی کتاب ’’کِشتِ زعفران‘‘ مطبوعہ ’’الفیصل‘‘ پہلی اشاعت فروری 2009ء، صفحہ نمبر 160 سے انتخاب)