چین میں قدیم زمانوں سے چائے پینے کا رواج ہے۔
یورپ میں چائے چین سے ’’ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی‘‘ نے 1690ء میں درآمد کی۔ چائے کا اولین ذکر ایسٹ انڈیا کمپنی کے ملازم "Wickham” کے دستخط شدہ خط میں ملتا ہے، جس پر 27 جون 1615ء کی تاریخ درج ہے۔ تقریباً نصف صدی بعد ایک دکان کے بِل میں درجہ ذیل عبارت ملتی ہے:’’انگلینڈ میں چائے پتیوں کی صورت میں 6 پونڈ اور کبھی کبھی 10 پونڈ فی پاؤنڈ (Pound) کے حساب سے فروخت ہوتی ہے۔‘‘
ذکر شدہ بلند نرخ کی وجہ ماضی میں چائے کی قلت ہے۔ صرف طبقۂ اشراف کے لوگ علاج اور تفریح کی غرض سے اسے استعمال کرتے تھے۔ 1651ء تک چائے بطور تحفہ بھی پیش کی جاتی تھی۔
1839ء سے قبل برطانیہ میں پی جانے والی تمام چائے چین سے درآمد کی جاتی تھی۔ اس سال 10 جنوری کو ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستانی چائے کے 8 ڈبے نیلامی کے لیے رکھے۔ یہ ساری چائے ’’کیپٹن پِڈنگ‘‘ نے 16s تا 32s فی پاؤنڈ کی قیمت پر خرید لی۔
پیکٹوں کی صورت میں چائے پہلی بار جان ہارنیمان نے 1826ء میں فروخت کی۔
ٹی بیگ سب سے پہلے سان فرانسسکو کے جوزف کریگر نے 1920ء میں تیار کیے۔ 1935ء میں زیادہ تر امریکی گھردار عورتیں ٹی بیگ خرید رہی تھیں۔
(’’ایجادات کی تاریخ‘‘ از یاسر جواد، ناشر ’’الفیصل ناشران و تاجران کتب‘‘پہلی اشاعت 2011ء، صفحہنمبر 93 اور 94 سے انتخاب)