انگریزی کا مشہور مقولہ ہے: ".If I don’t go, I don’t get”
ایک آدمی سے کشتی رانی کا کام کرتا تھا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ تم دن میں کتنے چکر کاٹ لیتے ہو، تو اس نے جواب دیا، جتنے میں کاٹ سکوں گا۔ کیوں کہ جتنے چکر میں کاٹوں گا، اتنے ہی پیسے میری جیب میں آئیں گے۔ اگر میں بیٹھا رہا، تو کچھ حاصل نہ کرسکوں گا۔
یہ بات ہمیں سمجھ لینی چاہیے اپنے لیے، اپنی اقتصادی حالت کے لیے، اپنے کاروبار کے لیے اور اپنی خوشحالی کے لیے۔
(احمد فرہاد کی ترجمہ و تالیف شدہ کتاب ’’کامیابی‘‘ مطبوعہ ’’رُمیل ہاؤس آف پبلی کیشنز‘‘ پہلی جلد، صفحہ نمبر 158 سے انتخاب)