جنوبی کوریا کے پروفیسر "Kim Ung-young” کو دنیا کا باصلاحیت اور قابل ترین انسان مانا جاتا ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق "Kim Ung-young” جب محض 2 سال کا تھا، تو 4 مختلف زبانیں بول سکتا تھا، ہے نا عجیب بات!
مگر اس سے بھی زیادہ عجیب بات تحقیق میں یہ بتائی گئی ہے کہ وہ تین سال کی عمر میں الجبرا جیساخشک اور مشکل مضمون سمجھ سکتا تھا۔
تحقیق کے مطابق اس سے بھی عجیب بات یہ ہے کہ اُسے محض چار سال کی عمر میں یونیورسٹی میں مہمان طالب علم کی حیثیت سے بٹھایا گیا تھا۔
"Kim” کے حوالہ سے تحقیق آگے ایک اور عجیب و غریب بات یہ کہتی ہے کہ انہیں 7 سال کی عمر میں امریکہ کے "NASA” نے مدعو کیا تھا۔
آگے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ "Kim” نے 15 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی کلاسیں لینا شروع کی تھیں۔
تحقیق "Kim Ung-young” کے حوالہ سے آخری عجیب و غریب بات یہ بتاتی ہے کہ ان کا IQ لیول سب سے زیادہ یعنی 210 ہے۔