1 جولائی، کینیڈا کا قومی دن

وکی پیڈیا کے مطابق کینیڈا (Canada) میں ہر سال یکم جولائی کو قومی دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
برطانوی اور فرانسیسی کالونی بننے سے قبل کینیڈا میں قدیم مقامی لوگ رہتے تھے۔ کینیڈا نے برطانیہ سے بتدریج آزادی حاصل کی۔ یہ عمل 1867ء سے شروع ہوا اور 1982ء میں مکمل ہوا۔
کینیڈا وفاقی آئینی شاہی اور پارلیمانی جمہوریت کا مجموعہ ہے۔ دس صوبہ جات اور تین ریاستوں پر مشتمل ہے۔ صوبہ جات کے نام ’’البرٹا‘‘، ’’برٹش کولمبیا‘‘، ’’مینی ٹوبہ‘‘، ’’نیو برنزوک‘‘، ’’نیو فاؤنڈ لینڈ‘‘،’ ’لیبریڈار‘‘، ’’نووا سکوشیا‘‘، ’’اونٹاریو‘‘، ’’پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ‘‘، ’’کیوبیک‘‘ اور ’’ساسکچیوان‘‘ ہیں۔
ریاستوں میں ’’نارتھ ویسٹ ریاست‘‘، ’’نناوت‘‘ اور ’’یوکون‘‘ شامل ہیں۔ صوبوں کو وفاق کی جانب سے خود مختاری حاصل ہے اور ریاستوں کو کچھ کم آزادی حاصل ہے۔ اسی طرح ہر ایک کی اپنے صوبائی اور ریاستی علامات ہیں۔
کینیڈا کو سرکاری طور پر دو زبانوں والی قوم کہتے ہیں۔ انگریزی اور فرانسیسی زبانوں کو سرکاری زبانوں کا درجہ حاصل ہے۔
کینیڈا ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ترقی یافتہ اور صنعتی قوم ہے۔ اس کی معیشت کا زیادہ تر انحصار اس کے قدرتی وسایل اور تجارت بالخصوص امریکہ کے ساتھ تجارت پر ہے جس کے ساتھ کینیڈا کی طویل المدتی شراکت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے