یہ ہے 40 مختلف پھل دینے والا درخت

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں دکھائی دینے والا درخت 40 مختلف قسم کا پھل دیتا ہے۔
یہ عجیب و غریب درخت امریکہ میں پایا جاتا ہے جس میں چالیس مختلف پھلوں کے درختوں کی قلمیں لگائی گئی ہیں۔ یہ امریکہ کی "The Syracuse University” کے ایک پروفیسر "Sam Van Aken” کا آئیڈیا تھا جسے دنیا کے عجیب و غریب ترین درختوں میں سے ایک اُگانے کا اعزاز حاصل ہے۔ درخت جولائی سے اکتوبر تک 40 قسم کے مختلف پھل دیتا ہے۔