یہ ہے جاپان کا وہ عجیب و غریب عجائب گھر جہاں کئی ایسے پتھر رکھے گئے ہیں جن پر انسانی چہرے یا انسانی جذبات قدرتی طور پر بنے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
"mymodernmet.com”نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ عجائب گھر جاپان کے شہر "Chichibu” میں قائم ہے۔ اس کا نام "Chinsekikan” ہے جہاں 1700 ایسے پتھر رکھے گئے ہیں جن میں قدرتی طور پر انسانی شکلیں بنی ہیں۔ ہر پتھر میں انسانی جذبات (Emotions) میں سے کوئی ایک دکھائی دیتا ہے۔