وہ ضرب المثل شعر جس کا مصرعِ ثانی غلط مشہور ہوا

میر طاہر علی رضوی کے ذیل میں دیے جانے والے شعر کا مصرعِ ثانی دو طرح سے مشہور ہے، اولاً درست شعر ملاحظہ ہو:
مکتبِ عشق کا دستور نرالا دیکھا
اس کو چُھٹّی نہ ملے، جس کو سبق یاد رہے
’’خُم خانۂ جاوید‘‘ (جلدِ پنجم)، صفحہ 426۔
مصرعِ ثانی دو طرح زباں زدِ عام ہے:
(الف) اس کو چُھٹّی نہ ملی، جس نے سبق یاد کیا
(ب) اُس کو چُھٹّی نہ ملی، جس کو سبق یاد رہا
(’’اردو کے ضرب المثل اشعار تحقیق کی روشنی میں‘‘ از (تحقیق و تالیف) محمد شمس الحق، مطبوعہ ’’فکشن ہاؤس‘‘، اشاعت چہارم 2020ء، صفحہ نمبر 209 سے انتخاب)