مس تھائی لینڈ کی عجیب و غریب کہانی

معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق مِس تھائی لینڈ 2015ء کی کامیابی کے پیچھے اس کی کوڑا چُننے والی ماں کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق مس تھائی لینڈ "Khanittha Phasaeng”نے 2015ء کو محض 17 سال کی عمر میں ٹائٹل جیت کر اتنی شہرت حاصل نہیں کی، جتنی اس کی ماں کی قربانیوں کا پتا چلنے کے بعد دونوں ماں بیٹی کے نام کا ڈنکا بجا۔ مس تھائی لینڈ کی ماں گلی کوچوں کے کوڑے کرکٹ میں سے کاٹھ کباڑ اکھٹا کرتی، اور بعد میں اسے بیچتی۔ ہاتھ آنے والے پیسوں سے نہ صرف اس باہمت خاتون نے اپنی بیٹی کی تربیت کی بلکہ اسے تھائی لینڈ کی سب سے خوبصورت لڑکی کا اعزاز جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔