جانیے خراب لکھائی کرنے والوں بارے عجیب و غریب حقیقت

انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "pinterest.com” پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق جن لوگوں کی لکھائی (Handwriting) خراب ہوتی ہے، ان کا دماغ تیز ہوتا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق سیکڑوں ایسے لوگوں پر تحقیق کی گئی جن کی لکھائی خراب تھی۔ تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ بیشتر خراب لکھائی کرنے والوں کا لکھائی کے دوران ہاتھوں کے مقابلہ میں دماغ تیز پایا گیا، اس وجہ سے وہ خوشخط نہیں لکھ پائے۔ تحقیقاتی ٹیم نے خراب لکھنے والوں کو خداداد قابلیت کے حامل (Gifted People) قرار دیا۔