یہ ہے دنیا کے سب سے بڑے ہیروں میں سے ایک

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق اوپر تصویر میں نظر آنے والا ہیرا دراصل دنیا کے سب سے بڑے ہیروں (Diamonds) میں سے ایک ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق اس کا نام "Star of the South” ہے۔ اسے دریافت کرنے کے حوالہ سے ایک زبردست کہانی مشہور ہے۔ کہتے ہیں کہ برازیل کے ایک دریا میں جولائی 1853ء کو یہ ہیرا ایک لونڈھی جس کا نام روزا (Rosa) تھا، کے ہاتھ آیا۔ روزا نے اسے اپنے آقا کے حوالہ کیا۔ انعام کے طور پر آقا نے نہ صرف روزا کو آزاد کیا بلکہ تمام عمر اس کے لیے مخصوص پنشن مقرر کی۔