وکی پیڈیا کے مطابق وسیم باری (Wasim Bari) مشہور سابق پاکستانی کرکٹر 23 مارچ 1948ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
وکٹ کیپر رہے ہیں۔1967ء سے 1984ء تک 81 ٹیسٹ میچ اور 51 یک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ اپنی ابتدائی تعلیم کنٹونمنٹ پبلک سکول کراچی سے حاصل کی۔وکٹ کیپر ہونے کے ساتھ ساتھ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز تھے۔ اپنے 17 سالہ کیریئر کے اختتام پر پاکستانی ٹیسٹ تاریخ کے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی تھے۔