وکی پیڈیا کے مطابق ریاض مہریز (Riyad Mahrez) مشہور الجیرین فٹ بالر، 21 فروری 1991ء کو سخسیل (Sarcelles)، فرانس میں پیدا ہوئے۔
والدین کا تعلق الجیریا سے ہے۔ والد ’’احمد‘‘ بھی الجیریا میں فٹ بال کھیلتے تھے۔ ریاض مہریز 15 سال کے ہوئے، تو والد کو دل کا دورہ پڑا اور وہ جاں بر نہ ہوسکے۔
ریاض مہریز الجیریا کے قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان ہیں اور مانچسٹر سٹی کے لیے ونگر کے طور پر کھیلتے ہیں۔ اب تک 79بین الاقوامی کھیلوں میں 28گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔