وکی پیڈیا کے مطابق کیون پیٹرسن (Kevin Pietersen)، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مشہور کھلاڑی، 27 جون 1980ء کو پیٹرماریٹزبرگ( جنوبی افریقہ) میں پیدا ہوئے۔
بی بی سی اُردو سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے 88 ٹیسٹ میچوں میں 49.48 کی اوسط سے 21 سنچریوں اور 27 نصف سنچریوں کی بدولت 7076رنز بنائے ہیں۔ اس طرح 127 یک روزہ میچوں میں 41.84 کی اوسط سے 9 سنچریوں اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے 4184 جب کہ 36 ٹی ٹوینٹی میچوں میں 37.93 کی اوسط سے 7 نصف سنچریوں کی مدد سے 1176 رنز بنائے ہیں۔سنہ 2012ء میں اُس وقت ٹیم سے نکال دیے گئے تھے، جب جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران میں جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم اور بالخصوص کپتان اینڈریو سٹراؤس کے بارے میں ’’اشتعال آمیز‘‘ ٹیکسٹ میسج بھیجے تھے۔