وکی پیڈیا کے مطابق مشرقی پاکستان کے بنگالی رہنما اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان 17 مارچ 1920ء کو ضلع فرید پور میں پیدا ہوئے۔
1947ء میں اسلامیہ کالج کلکتہ سے تاریخ اور علم سیاسیات میں بی اے کیا۔ طالب علمی ہی کے زمانے سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ 1943ء سے 1947ء تک کل ہند مسلم لیگ کی کونسل کے رکن رہے۔ 1945ء تا 1946ء اسلامیہ کالج کے طلبہ کی یونین کے جنرل سیکرٹری رہے۔ 1946ء میں بنگال اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔