وکی پیڈیا کے مطابق اردو اور پنجابی کے ناول نگار، ادیب اور شاعر میر تنہا یوسفی 26اگست 2019ء کو وفات پاگئے۔
1955ء میں سیالکوٹ میں پیداہوئے۔ اصل نام محمد صالح تھا۔ 2005ء میں اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے کتاب ’’کالا چانن‘‘ پر سید وارث شاہ ایوارڈ ملا۔اس کے علاوہ ’’مسعود کھدر پوش ایوارڈ‘‘ سے تین دفعہ نوازا گیا اور ’’رائٹرز گلڈ ایوارڈ‘‘ بھی دیا گیا۔
ان کی کتابیں ’’سورج اگن تائیں‘‘، ’لکنت‘‘، ’’تریہہ‘‘، ’’اک سمندر پار‘‘، ’’کھدو‘‘، ’’کالا چانن‘‘،’’تے فیر‘‘ اور ’’کیکر نوں پچھ‘‘ پنجابی اور اردو ادب کاسرمایہ ہیں۔