آج کی تاریخ یعنی 20جنوری کو جاپان میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔
"timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 20 جنوری (1934ء) کو جاپان کی فوٹو گرافی اور الیکٹرانکس کے حوالہ سے مشہور زمانہ کمپنی ’’فیوجی فلم‘‘ (Fujifilm) کی بنیاد رکھی گئی جس نے آگے چل کر جاپان کو پوری دنیا میں ایک الگ شناخت دی۔
وکی پیڈیا کی تحقیق کے مطابق مذکورہ کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز "Minato” اور "Tokyo” میں ہیں۔ وکی پیڈیا ہی کی تحقیق کے مطابق سال 2015 ء میں ’’فیوجی فلم‘‘ کی آمدنی 2.493 ٹریلین جاپانی ین تھی۔ یہ رقم 22 ارب 53 کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز بنتی ہے۔