ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر قاسم علی خان کے مطابق عام انتخابات 2024ء سوات میں کاغذاتِ نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ تین قومی اور آٹھ صوبائی حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 433 اُمیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیے۔
انور انجم کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:
https://lafzuna.com/author/anjum/
مجموعی طور پر 3 قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے 136 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیے۔ قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 256 فارم وصول کیے گئے تھے۔ این اے 2 کے لیے 48، این اے تھری کے لیے 40 اور این اے فور کے لیے 48 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔
صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 297 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیے۔
ڈاکٹر قاسم علی خان کے مطابق صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں کے لیے کل 624 فارم وصول کیے گئے تھے۔ پی کے 3 کے لیے 22، پی کے 4 کے لیے 27، پی کے 5 کے لیے 36 اور پی کے 6 کے لیے 50 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
پی کے 7 کے لیے 37، پی کے 8 کے لیے 42، پی کے 9 کے لیے 48 اور پی کے 10 کے لیے 35 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔