صحت کے حوالہ سے متحرک ایک ویب سائٹ "lifetips.pk” کی ایک تحقیق کے مطابق گنا یا اس کا رس ذیابیطس کے مریضوں کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق دیگر غذاؤں کے مقابلے میں گنے میں نسبتاً کم گلائیسیمیا (Glycemic)پایا جاتا ہے، اس لئے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہترین غذا ہے۔
اس طرح کئی تحقیقوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گنے کا رس خون میں شامل شوگر کی سطح پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں کرتا۔ اس لئے اگر ذیابیطس کے مریض اسے بطور مشروب استعمال کرنا چاہیں، تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔
نوٹ: یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے۔ اس حوالہ سے اپنے معالج سے بھی مشورہ لیا جاسکتا ہے۔