پنجاب بار کونسل اور جعلی وکلا
جعلی ادویہ، حکومتی رویہ اور تڑپتے عوام
فردوس جمال کا قصور کیا ہے؟

تحریر: حاشر ایان فردوس جمال کے ایک انٹرویو یا اُن کے اپنی گذشتہ زندگی کے بارے میں اظہارِ خیال نے اُن کی زندگی کو یک سر بدل کر رکھ دیا۔ کیوں بھئی، کیا انسان کو اظہارِ خیال کی بھی آزادی نہیں؟کیا دل کی بات یا دل کی بھڑاس نکال دینے کے بعد اپنے وجود کے […]
اختلافِ رائے زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں
کیا پارلیمان آزاد ہوگیا؟
کودیتا یا انقلاب؟
مبارک ثانی قادیانی: سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

رواں برس 6 فروری سپریم کورٹ نے قادیانی شخص ’’مبارک ثانی‘‘ کی فوج داری مقدمہ میں ضمانت پر رہائی کا حکم نامہ جاری کیا۔ پاکستانیوں کی اکثریت نے حکم نامے کے چند پیراگراف پر شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کیا۔ تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے عدالتی فیصلے کے پیراگراف 7 اور 42 […]
ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب، لڑکی معافی کیوں مانگے؟

بہ حیثیت مسلمان مَیں ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کو بہت پسند کرتا ہوں۔ دینِ اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ گذشتہ دنوں لکی مروت کی رہایشی لڑکی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر ڈاکٹر صاحب کو سیخ پا ہوتے دیکھ کر حیرانی ہوئی۔ ڈاکٹر صاحب کے لب […]
آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا دور اور ہماری تنگ نظری

آہ، سید مودودی رحمہ اللہ! جن کی فکر اپنوں کی بیگانگی اور غیروں کے دشنام کے بیچ معلق ہے۔ آج ہمارے ڈیپارٹمنٹ "Swedish Center for Digital Innovation” میں ’’آرٹی فیشل انٹیلی جنس‘‘ (اے آئی) کے حوالے سے قوانین کے بارے میں راؤنڈ ٹیبل سیشن میں ایک پروفیسر نے ٹیکنالوجی کے ہمہ جہت منفی اثرات کا […]
کیلاشیوں میں شادی کے رائج طریقے

سنا ہے اُس کے بدن کی تراش ایسی ہے کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں کراکال گاؤں کے قریب ایک چلبل کیلاشی ناری چھمک چھلو چال چلتی، مٹکتی، چٹکتی حنیف زاہد کی نگاہوں میں کھٹکتی کھڑی دِکھی، تو حنیف زاہد کی ’’رگِ مردانہ‘‘ پھڑک اُٹھی۔ مرد کی فطرت میں شامل ہے کہ وہ […]
وادئی سوات: مذہبی سیاحت کے امکانات اور چیلنجز

تحریر: ارشد جان وادئی سوات، اپنی قدرتی خوب صورتی اور دل کش مناظر کے ساتھ ساتھ، مذہبی سیاحت کے حوالے سے بھی عالمی سطح پر ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ یہ وادی اپنی غیرمعمولی تاریخ، تہذیب اور ثقافتی ورثے کی بہ دولت مختلف ادوار میں مختلف اقوام کا گہوارہ رہی ہے ۔ سوات میں بدھ […]
میثاقِ پارلیمنٹ: سیاسی حبس میں تازہ ہوا کا جھونکا

بھلا ہو علی امین گنڈا پور کا جنھوں نے اپنے سیاسی مستقبل کے لیے کنواں کھود کر جمہوری قوتوں کو یک جا کر دیا۔ سیاست دانوں کو بھی اپنی عزتِ نفس کا خیال آیا اور لیڈرشپ کے ہاتھوں چابی بھرے کھلونوں یا کٹھ پتلیوں کی طرح پارلیمنٹ میں رقص کرنے کی بہ جائے انھیں اپنے […]
سحر انگیز شانگلہ

’’شانگلہ‘‘ سرسبز پہاڑوں کی آماج گاہ ہے۔ جہاں بھی ہوں، چار سُو پہاڑ نظر آتے ہیں۔ ان کی بہ دولت باہر کی اَن جان، پُر شور اور ہنگامہ خیز دنیا سے ورجینیا وولف کے "A Room of One’s Own” کی سی پراویسی حاصل ہے۔ پہاڑ جہاں زندگی پر طرح طرح سے اثر انداز ہوتے ہیں، […]
ریاست ممکنہ بغاوت کا راستہ روکنا چاہے گی؟

اس وقت ہمارے ملک میں ایک نظام قائم ہے، جس کو ’’جمہوریت‘‘ کہا جاتا ہے۔ جمہوریت کی ابتدا مغرب سے ہوئی۔ سال ہا سال آپس کی لڑائیوں نے اہلِ مغرب کو ایک نیا نظام بنانے پر مجبور کیا۔ لہٰذا بادشاہتوں کا خاتمہ ہوا۔ کچھ بادشاہوں کو البتہ فقط نمایشی طور پر زندہ رکھا گیا، جیسا […]
کیلاش تک جاتے رستے کی کہانی، میری زبانی

رات کے اندھا دھند سفر کے بعد وادئی کیلاش کی تینوں وادیوں میں سے سب سے بڑی وادئی بمبوریت میں موجود ہمارے پرانے دوست بابا شکور ولی کے فرنٹیئر ہوٹل کے لان میں صبحِ نو کے نور کی چاشنی میں گھلے چاند چہرے دیکھیں، خوشی سے کیسے چمک رہے ہیں! 28 جون سنہ 2024ء کی […]
جہالت، ہمارے مسائل کی اصل جڑ

جہالت گناہ بھی ہے اور گم راہی بھی۔ قوموں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی جہالت ہے، مگر آپ کسی کو جاہل کَہ کر دیکھیں، آپ کے گلے پڑجائے گا اور اپنی جہالت کو تسلیم نہیں کرے گا۔ گویا اس بات کا احساس سبھی کو ہے کہ جہالت بری چیز ہے۔ دراصل ہمارے […]
پاکستان بنے گا بنگلہ دیش

چشمِ فلک نے ایک مدت کے بعد ایک دفعہ پھرعوامی طاقت کامنظر دیکھا ہے، جس سے اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔ سکولوں اور کالجوں کے طلبہ نے اپنی جرات و بسالت سے پوری دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ کسی کے وہم و گمان میں کب تھا کہ نحوو تکبر […]
پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ن لیگ کو لے ڈوبے گا

پاکستان کی تاریخ عجیب و غریب واقعات سے بھری پڑی ہے۔ یہاں آئین و قانون کی بہ جائے ذاتی انا، پسند اور منشا کے مطابق فیصلے صادر کیے جاتے ہیں۔ ذاتی رنجش اور اختلاف انا کی بے مہار ی کی وجہ سے ذاتی دشمنی میں بدل جاتا ہے اور پھر انتقام کا ایک ایسا لا […]
سلامتی کے معاملات میں تجربات کا کیا مطلب؟

چند دن قبل گاؤں سے مہمان آئے تھے۔ پختونخوا سے بلوچستان تک کوئی آئے، تو ہم خوش ہوجاتے ہیں۔ پردیس میں کسی رشتے دار یا علاقے دار کا ملنا عجیب سی خوشی کا ساماں فراہم کرتا ہے۔ آئے ہوئے مہمانوں سے حالاتِ حاضرہ پر بات چیت ہوئی، تو اُن میں شامل ایک سرکاری ملازم نے […]
ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی میں ترقی یافتہ ممالک کا کردار

تحریر: پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل چند روز قبل میرے ایک دوست نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں خیبر پختو نخوا کے صوبائی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات ایک نجی اور علاقائی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کَہ رہے تھے کہ ہمارے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے […]
آن لائن فراڈ

ہمارے دوست جو ایک نجی ادارے میں ملازم ہیں، اُن کی وائف نے کچھ سامان کراچی سے منگوایا، جس کی پے منٹ کریڈٹ کارڈ سے اُن کے شوہر نے کردی تھی۔ ہمارے دوست کے پاس ایک دن ایک ایس ایم ایس پاکستان پوسٹ کی طرف سے آتا ہے، جس میں لکھا ہوتا ہے کہ آپ […]