نرگسیت پسند ماؤں کے بیٹے

عورت کا سب سے بھیانک روپ وہ بچے دیکھتے ہیں جن کی زندگی میں موجود ان کی ماں نارساسسٹ ہوتی ہے۔ عموماً جب نارساسسٹ ماؤں کا ذکر ہوتا ہے، تو بیٹیوں کا ذکر کیا جاتا ہے، جن کو اُن نرگسیت پسند ماؤں کے ہاتھوں نفسیاتی تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے…… لیکن اُن بیٹوں کا کیا […]

لومڑی اور شیر کی کہانی اور حالاتِ حاضرہ

پُرانے زمانے میں لوگوں کی ضروریاتِ زندگی انتہائی محدود تھیں، جنھیں پورا کرنے کے لیے پورے سال میں دو بار بیجائی اور کٹائی کے کام کیا کرتے تھے اور اسی سے اُن کا گزر بسر ہوجایا کرتا تھا۔ باقی پورا سال وہ ایک دوسرے کی خدمت میں جتے رہا کرتے تھے۔ اُس وقت آج کی […]

سردار تنویر الیاس کی ناکامی کی وجہ

آزاد کشمیر کے سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس کو توہینِ عدالت کی پاداش میں ہائی کورٹ نے گذشتہ ہفتے نااہل کردیا۔ خطے کی تاریخ میں یہ ایک غیرمعمولی عدالتی فیصلہ ہے۔ تنویر الیاس نے حالیہ دنوں میں متعدد مرتبہ عدلیہ بارے تضحیک آمیزتبصرے کیے تھے۔ الزام لگایا تھا کہ عدلیہ حکومت کے روزمرہ کے […]

وہ ضرب المثل شعر جو غلط کوٹ ہوتا ہے

کسی کے آنے سے ساقی کے ایسے ہوش اڑے شراب سیخ پہ ڈالی کباب شیشے میں قارئین کرام! مجھے یقین ہے کہ آپ نے بھی درجِ بالا شعر الفاظ کی اِسی ترتیب سے سنا ہوگا۔ مَیں نے اِس حوالے سے اپنی چھوٹی سی ذاتی لائبریری میں پڑے شعری مجموعوں سے گرد اُڑائی، تو شعر جوں […]

تاخیر اور انسانی دماغ

مغرب میں استاد ہوں یا طالب علم…… اُنھیں اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ پڑھائی یا کسی بھی مقصد کو حاصل کرنا ایک فن ہے…… اور اُس فن کو سمجھنے کے لیے سائنس کا سہارا لینا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ندا اسحاق کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک […]

پنجاب میں الیکشن ناگزیر کیوں؟

چیف جسٹس آف پاکستان جناب عمر عطا بندیال پنجاب اسمبلی کے الیکشن کروانے کے لیے جس قدر پُرجوش اور پُرعزم ہیں، حکومتی اتحاد بھی اُسی عزم اور ثابت قدمی سے اُن کی ہر کوشش کو ناکام بناتا چلا آ رہا ہے۔ رفیع صحرائی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک […]

عید کی خوشیاں اور محروم افراد

حکمِ الٰہی کی تکمیل کرتے ہوئے روزے کی محنت و مشقت اُٹھانے والے ایسے خوش نصیب ہیں کہ جنھیں اللہ تعالا اپنی رضا و مغفرت اور گناہوں کی بخشش کے اعزاز سے نوازتے ہیں…… اور ان کے اعزاز میں ہونے والی تقریبات کا اہتمام و انتظام فرش پر ہی نہیں عرش پر بھی کیا جاتا […]

خان فضل الرحمان خاں کا ناولٹ ’’غالب اور ڈومنی‘‘

’’غالبؔ‘‘ نام ہی ایسا ہے جسے پڑھنے کو جی چاہے ۔ جسے کسی گرے ہوئے بندے کو تھپکی دیتے ہوئے ادا کیا جائے، تو وہ اُٹھ کر کھڑا ہو جائے۔ غالبؔ کی زندگی میں ڈومنی کا کردار، اُن کا قمار خانہ چلانا اور خود جوا کھیلنا، پنشن کی اُمید پر لوگوں سے لمبا اُدھار اُٹھا […]

فرار

پشتو کے معروف شاعر غنی خان نے کسی مولوی کو مخاطب ہوکر بے ساختہ کہا تھا کہ یہ جو آپ سجدے میں گرتے ہیں اور مَیں جام اُٹھاتا ہوں، اصل میں ہم دونوں فرار چاہتے ہیں۔ غنی خان کا سوال تو لگتا ہے نہایت فلسفیانہ ہے، جہاں انسان کے وجود، عدم وجود، ہستی اور فنا […]

روزے کے سماجی فوائد

رومی ہوں یا کلٹی، بابلین ہوں یا اشوری…… سب روزے کا اہتمام کرتے تھے۔ فلاسفرز ہوں یا ملحد، فلسفۂ صبروقناعت کے داعی ہوں، فیثاغورث کے مقلد ہوں یا افلاطونیت کے پیروکار…… سبھی روزے کی تائید کرتے ہیں۔ ہندو ازم، جین مت، کنفیوشیت، یہودیت، عیسائیت اور پارسی سبھی کے ہاں روزے کی روایت موجود رہی ہے۔ […]

سوات، کپتان کے مقابلے میں زرداری چپل کی مقبولیت میں اضافہ

(خصوصی رپورٹ) خیبر پختون خوا میں پچھلے سال کے بعد اس سال بھی زرداری چپل نے کپتان پر سبقت حاصل کرلی۔ موسمِ گرما کے آغاز یا عید کے دنوں میں صوبے میں زیادہ لوگ ’’پشاوری‘‘ یا ’’چارسدہ‘‘ کے نام سے مشہور ہاتھ سے بنی چپل خریدتے ہیں۔ چپل بنانے والے ایک دکان دار رسول خان […]

سوانح نگاری

تحریر: پروفیسر عبدالحفیظ  سوانح نگاری کا فن بڑا ہی نازک اور بہت دشوار فن ہے۔ کسی بھی شخصیت کی سوانح مرتب کرنا اور پوری طرح سے اس سے عہدہ برآ ہوجانا ایسا ہی ہے، جیسے کوئی تلوار کی دھار پر چل کر سلامت اُتر جائے۔ سوانح نگاری میں مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھا جاتا […]

ڈیجیٹل فراڈ…… عوام کے اربوں لُٹ گئے

اپنے رویّوں میں ہم پاکستانی عجیب بے پروا لوگ واقع ہوئے ہیں۔ بغیر تحقیق کے خبریں آگے پھیلانا، سنی سنائی باتوں پر ایمان لے آنا اور دوسروں کو بھی اپنے غلط موقف پر قائل کرنے کی بھرپور کوشش کرنا ہمارے عمومی رویّوں میں شامل ہے۔ ہم دوسروں پر بہت جلد اعتبار اور اعتماد کر لیتے […]

رمضان المبارک اور ہمارے رویے

رمضان کا مقدس مہینا آخری عشرے میں داخل ہوچکا ہے…… اور یہ بات سمجھنے کی ہے کہ آخر مقصد رمضان ہے کیا……؟ مَیں کوئی مذہبی سکالر تو نہیں، لیکن اتنا ضرور جانتا ہوں کہ ظاہری طور ادا کی جانے والی عبادات جن میں روزہ اہم ترین ہے، کا بہرحال کچھ مقصد ضرور ہے۔ وگرنہ خدا […]

آپ بیتی

لفظ آپ بیتی دو لفظوں ’’آپ‘‘ ا ور ’’بیتی‘‘ کا مرکب ہے۔ آپ کے معنی ہیں ’’خود‘‘ اور بیتی ’’گزرے ہوئے حالات‘‘ کو کہتے ہیں۔ اپنے آپ یا خود پر گزرے ہوئے حالات کو قلم بند کرنے یا تحریر کرنے کو آپ بیتی کہتے ہیں۔ اصطلاح میں اپنے حالاتِ زندگی خود تحریر کرنے یا اپنی […]

سوات میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز اور تورگل

سوات میں آیندہ انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ بعض سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کردیے ہیں.جماعتِ اسلامی نے سب سے پہلے ایک قومی اور دو صوبائی امیدواروں کی نام زدگی کا اعلان کردیاہے۔ جماعت اسلامی نے این اے ٹو کا ٹکٹ سابق امیدوار (ر) ایس پی نوید […]

ریاستِ سوات کا خفیہ فنڈ

(یہ تحریر سوات کی ایک مقامی ویب سائٹ پر 29 جون 2013ء کو شائع کی جاچکی ہے۔ پڑھتے وقت مذکورہ تاریخ مدِ نظر رکھی جائے، مدیر ادارتی صفحہ۔) سعداللہ جان برق پختونخوا کے منفرد اندازِ تحریر اورمؤقرحیثیت کے مالک معروف دانش ور اور اہلِ قلم ہیں۔ ان کی تحریروں کا انوکھا پن اور دل موہ […]

’’کتاب کہانی‘‘ ہم سب کا سچ ہے

تبصرہ: روشی سمیع خان ہم سب کی زندگی میں سب سے خوب صورت چیز خواب دیکھنا ہے، البتہ خواب کی تعمیل کا معاملہ الگ ہے۔ ہر عمر کے خواب الگ ہوتے ہیں۔ بچپن سے جوانی کی دہلیز میں قدم رکھتے ہوئے کیا ہم سب سماجی انقلاب اور بغاوت کے خواب نہیں دیکھتے…… اور پھر اُسی […]

کچے کے ڈاکو کتنے طاقت ور ہیں؟

رحیم یار خان، صادق آباد اور راجن پور سے ملحقہ کچے کے علاقے میں، نیشنل سکیورٹی کونسل کے حکم پر ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس میں پنجاب پولیس کی 11 ہزار سے زائد نفری اور افسران نے حصہ لیا۔ سب میں بڑی بات اس میگا آپریشن کو خود آئی جی پنجاب پولیس […]

طاقت کے اُصولوں کا فریب

جہاں ہماری سوچ ختم ہوتی ہے، وہاں سے مغرب کے دانش وروں کی سوچ شروع ہوتی ہے۔ رابرٹ گرین کی مشہور کتاب ’’طاقت کے اڑتالیس اُصول‘‘ لوگوں میں بہت مقبول ہے۔ اس میں جو دانش ہے، وہ کوئی نیا نہیں۔ ہماری اپنی مادری زبانوں میں بھی اس قسم کے دانش کا ذکر موجود ہے۔ اکثر […]

سوات: ایک تنقیدی جائزہ

(اس مضمون کا قریباً دو تہائی حصہ کتابی سلسلہ ’’دنیازاد‘‘ کی کتاب نمبر 25 (2009ء) اور روزنامہ آزادی سوات کے 9 تا 14 دسمبر 2009ء کے شمارہ جات میں جب کہ پورا ’’ماہنامہ شعور سوات‘‘ کے جلد نمبر 1، شمارہ جات نمبر 2 تا 5، 2010ء میں شائع ہوا تھا۔ اب اسے لفظونہ ڈاٹ کام […]