جون ایلیا، شخصیت و فن

ماہرِ لسانیات، فلسفی، شاعر، ادبی نقاد اور مصنف ’’جون ایلیا‘‘ 14 دسمبر 1931ء کو امروہہ میں اُس علمی گھرانے میں پیدا ہوئے، جو ’’ساداتِ امروہہ‘‘ کے نام سے موسوم ہوا۔ جونؔ کا نام سیّد جون اصغر نقوی رکھا گیا۔ والدِ محترم علامہ شفیق حسن ایلیا اُردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبان کے عالم تھے۔ تین […]
ایک فوجی کے عشق کی کہانی

انتخاب: احمد بلال جنگ کے ختم ہونے کے بعد جب ایک جنرل کو جنگ میں مارے گئے فوجیوں کی باقیات تلاش کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے، تو اُس تلاش میں اُنھیں ایک بوڑھا مل جاتا ہے، جو اُسے ایک سپاہی کی کچھ دوسری باقیات اور ساتھ میں ایک ڈائری دیتا ہے۔ وہ کہتا ہے […]
حمایت علی شاعرؔ کا مختصر سا تعارف (A Brief Introduction of Himayat Ali Shayir)
دربارِ خداوندی میں (مصری ادب)

انتخاب: افتخار شفیع دریائے نیل کے قریب ایک غیر آباد علاقہ میں ایک پاک باز انسان کی انوکھی دنیا سارے جہاں سے الگ تھلگ تھی۔ اُس مقدس اور پاک باز انسان کی زندگی کا بیش تر حصہ عبادت اور ریاضت میں گزرتا تھا۔ وہ ایک ایسا پاک باز انسان تھا کہ لوگ اُسے انسان کے […]
جہاں گرد کی واپسی (تبصرہ)

تجزیہ: سدرہ افضل ’’اوڈیسی‘‘ جسے محمد سلیم الرحمان نے ’’جہان گرد کی واپسی‘‘ کے عنوان سے ترجمہ کیا ہے، ہومر کی رزمیہ نظم ہے۔ اس کے پس منظر میں تروئے کی دس سالہ جنگ ہے، جسے ہومر نے ’’ایلیڈ‘‘ کے نام سے 550 قبلِ مسیح میں نظم کیا۔ ٭ ہومر کون تھا؟ خود اہلِ یونان […]
گوشت (برازیلی ادب)

مترجم: محمد فیصل (کراچی) کیوں کہ اُس کی سال گرہ تھی، لہٰذا وہ لڑکا اپنی خواہش ظا ہر کر سکتا تھا۔ ویسے بھی اُس کی زندگی میں خواہشیں کرنے کی گنجایش کم ہی تھی۔ اُسے کھلونے نہیں چاہئیں، وہ بس روز چاول اور لوبیا کھاکھا کر تھک چکا تھا۔ اُس کے والد نے اُسے یاد […]
دیوان سنگھ مفتون کی ایک پرانی تحریر

انتخاب: حنظلۃ الخلیق انگریزی کے ایک مصنف نے لکھا ہے: ’’مجھے اُن گناہ گاروں کے ساتھ ہم دردی ہے، جو بے نقاب ہوگئے۔‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں سب ہی گناہ کرتے ہیں، مگر گناہ گار وہی قرار دیے جاتے ہیں، جن کے گناہوں کا لوگوں کو علم ہو جائے اور وہ […]
1 اکتوبر، مجروح سلطان پوری کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق مجروح سلطانپوری (Majrooh Sultanpuri)، مشہور شاعر اور نغمہ نگار، 1 اکتوبر 1919ء کو وہ 1 اکتوبر 1919ء کو اُتر پردیش کے ضلع سلطان پور (متحدہ ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ اصل نام اسرار الحسن خان تھا اور مجروحؔ سلطان پوری تخلص کرتے تھے۔ صرف ساتویں جماعت تک اسکول میں پڑھے تھے۔ اس […]
تاریخ، وِل ڈیورانٹ اور یاسر جواد

وِل ڈیورانٹ کی کتاب "The Story of Civilization”، جس کا اُردو ترجمہ یاسر جواد صاحب نے کیا ہے، ایک شان دار تاریخی کتاب ہے، جو 11 جلدوں پر مشتمل ہے اور اس میں انسانی تمدن کی تاریخ کا جامع اور وسیع جائزہ دیا گیا ہے۔ ابو جون رضا کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے […]
مولانا شبلی نعمانی اور رازداں طبلہ نواز

تحریر: شعیب علوی مولانا شبلی نعمانی کی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ مولانا ابوالکلام آزاد سے روایت کیا جاتا ہے۔ یہ واقعہ عبدالرزاق ملیح آبادی نے اپنی کتاب ’’ذکرِ آزاد‘‘ میں نقل کر رکھا ہے۔ جیل میں ایک دن مولاناابوالکلام آزاد نے مرحوم شبلی نعمانی کے متعلق ایک دل چسپ لطیفہ سنایا۔ کہنے لگے، مولانا […]
موسمِ ساگ آن پہنچا

اگر آم پھلوں کا بادشاہ ہے، تو ہم ساگ کو سبزیوں کا بادشاہ کَہ سکتے ہیں۔ کیوں کہ جب ساگ کا موسم آتا ہے، تو پھر ہر گھر میں ساگ ہی کی حکم رانی ہوتی ہے۔ ہم نے سنا ہے کہ ہیر اپنے رانجھے کے لیے بیلے میں چُوری لے کر جایا کرتی تھی، مگر […]
ناول ’’درخت نشین‘‘ کا مختصر جائزہ

تبصرہ: سفینہ بیگم قارئین! دو سال قبل یہ ناول پڑھا تھا، لیکن وہ میری ذاتی کاپی نہیں تھی۔ اجمل کمال صاحب کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بُک‘‘ پر پوسٹ دیکھ کر ناول کو خریدنے کا ارادہ کیا، لیکن پیاری بہن نرگس حور نے یہ خوب صورت کتاب تحفے میں بھیج دی، تو دل […]
17 ستمبر، بے خود بدایونی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق بے خود بدایونی (Bekhud Badayuni)، بیسویں صدی کے ابتدائی عشروں کے نمایاں شاعر، 17 ستمبر 1857ء کو بدایوں، اُتر پردیش، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ اصل نام مولوی عبد الحئی تھا۔ والد کا نام مولوی غلام رسول تھا۔ تعلق بدایوں (اُتر پردیش) بھارت سے تھا۔ مولانا الطاف حسین حالی کے شاگرد […]
سورج مکھی (برازیلی ادب)

مترجم: محمد فیصل (ملتان) آسمان پر صبح کے آثار نمودار ہوچلے تھے۔ یوراگوئے کے اُس سرحدی گاؤں میں مقیم ’’فریڈریکو‘‘ کچی سڑک کے پار سورج مکھی کے پھولوں کے کھیت کو گھور رہا تھا۔ اُس کے قیمتی جوتوں پر مٹی تھی یا ریت، اُسے اندازہ نہ تھا۔ ہاں! البتہ اس کی بیوی ’’لوئیسا‘‘ فوراً بتا […]
9 ستمبر، وحیدہ نسیم کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق اُردو کی ممتاز مصنفہ، شاعرہ، ناول نگار اور افسانہ نگار وحیدہ نسیم 9 ستمبر 1927ء میں اورنگ آباد، حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں تھیں۔ عثمانیہ گرلز کالج حیدرآباد دکن سے 1951ء میں نباتیات میں ایم ایس سی کیا اور 1952ء میں پاکستان منتقل ہوگئیں۔ نباتیات کی تدریس کے شعبے سے وابستہ […]
عورت اور بناو سنگار

انتخاب: حنظلۃ الخلیق (نوٹ:۔ یہ تحریر دہلی سے شائع ہونے والے تاریخی اخبار’’ریاست‘‘ کے ایڈیٹر ’’سردار دیوان سنگھ مفتون‘‘ کی ہے، راقم) ’’ریاست‘‘ (اخبار) کا دفتر اجمیری دروازہ کے باہر تھا۔ سردار گوپال سنگھ ممبر پنجاب اسمبلی ( جو آج کل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں اور اُو بی ای کا خطاب بھی […]
ناول ’’اُس چھپی ہوئی کھڑکی میں جھانکو‘‘ کا ترجمہ کیسے ہوا؟

تحریر: محمد زبیر یونس آج کل میرے زیرِ مطالعہ ’’کوشلیہ کمار سنگھے‘‘ کا ناول ’’اُس چھپی ہوئی کھڑکی میں جھانکو‘‘ ہے جس کا شان دار ترجمہ ’’آج‘‘ رسالے کے بانی ’’اجمل کمال صاحب‘‘ نے کیا ہے۔ یوں تو ناول بہترین ہے، مگر ناول سے پہلے اجمل کمال کے قلم سے مصنف کے تعارف اور ترجمہ […]
کچھ ڈاکٹر عرفان احمد خان کے بارے میں

تحقیق و تحریر: ڈاکٹر ہارون رشید تبسّم 6 ستمبر ناول نگار، خاکہ نویس، مترجم، نقاد، محقق، مِزاح نویس، طنز نگار پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد خان کا یومِ ولادت ہے۔ اَدب کے اُفق پر اپنی انفرادیت رکھنے والے عرفان احمد خان 6 ستمبر 1960ء کو لاہور، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ اُن کی وطن سے محبت اور […]
خوش ونت سنگھ کا ناول ’’دلی‘‘ (تبصرہ)

تبصرہ: کنول اقبال جب برصغیر کی بات آتی ہے، تو یہ سوچ کر دل کو تسلی نہیں دی جا سکتی کہ یہ محض کہانی ہے۔ فرضی کرداروں کے ساتھ قاری کے تخیل کی دنیا وسیع ہوتی ہے، وہ جیسا چاہے سوچتا رہے، لیکن ایسے کردار جو کبھی موجود تھے، اُنھیں پڑھتے وقت دل ہچکولے کھاتا […]
جنگی قیدی (عراقی افسانہ)

مترجم: خلیل الرحمان ساحرہ دروازے کے فریم میں کھڑی اپنے بابا کو واضح ہوتا دیکھ رہی تھی۔ جب کہ صبح کا سورج اُس کے دودھیا سفید باورچی خانے کو روشن کر رہا تھا۔ وہ سنگِ مرمر کی میز پر بیٹھا ایک ریڈیو ٹرانزسٹر کی تاروں کے ساتھ چھیڑ خانی کر رہا تھا۔ سورج کی دھوپ […]
قراۃ العین حیدر کی ادبی خدمات کا مختصر ترین جائزہ

تحریر: آمنہ سردار قراۃ العین حیدر کی ’’گردشِ رنگِ چمن‘‘ زیرِ مطالعہ ہے۔ یہ ایک دلچسپ دستاویزی ناول ہے، جس میں مسلمانوں کی پُرتعیش زندگی کا ذکر بھی ملتا ہے اور ان کے زوال کی وجوہات بھی…… اس ناول میں مختلف شہروں اور کرداروں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ جدت اور قدیم رسوم و روایات […]