سپر سٹار شان شاہد

تحریر: ثنا سلطان راہی کی شہادت کے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری میں اگر کسی نے سلطان راہی (مرحوم) جتنی شہرت حاصل کی، تو وہ بلاشبہ ارمغان شاہد المعروف شان شاہد ہیں۔ شان کی شہرت سلطان راہی جیسی مار دھاڑ والی فلمیں بنیں۔ اُن کا جنم 27 اپریل 1971ء کو لاہور پنجاب میں ہوا۔ باپ ریاض […]
پاکستانی حکم ران شمالی کوریا ہی سے کچھ سیکھ لیں

خبر ہے کہ شمالی کوریا کے حکم ران کم جونگ ان نے سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 30 افسروں کو پھانسی پر لٹکا دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں چند ماہ قبل آنے والے خوف ناک سیلاب کے باعث 4 ہزار لوگوں کی جان چلی […]
مہنگائی میں کمی کے دعوے اور زمینی حقائق

وزیرِ اعظم پاکستان جناب میاں شہباز شریف نے گذشتہ روز فخریہ انداز میں قوم کو مژدۂ جاں فزا سنایا کہ مہنگائی کی شرح میں اس حد تک نمایاں کمی ہوئی ہے کہ گذشتہ سال اگست میں مہنگائی کی شرح 27.4 فی صد کے مقابلے میں اس اگست میں سنگل ڈیجیٹ پر آ کر محض 9.6 […]
ریاست ممکنہ بغاوت کا راستہ روکنا چاہے گی؟

اس وقت ہمارے ملک میں ایک نظام قائم ہے، جس کو ’’جمہوریت‘‘ کہا جاتا ہے۔ جمہوریت کی ابتدا مغرب سے ہوئی۔ سال ہا سال آپس کی لڑائیوں نے اہلِ مغرب کو ایک نیا نظام بنانے پر مجبور کیا۔ لہٰذا بادشاہتوں کا خاتمہ ہوا۔ کچھ بادشاہوں کو البتہ فقط نمایشی طور پر زندہ رکھا گیا، جیسا […]
تحریکِ انصاف کی روپوش لیڈر شپ کا کڑا امتحان

بانیِ پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے روپوش پارٹی راہ نماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روپوشی ختم کرکے باہر نکلیں اور گرفتاری دیں۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مَیں خود جیل میں قید ہوں، تو باقی راہ نماؤں کو بھی ڈر چھوڑ کر سا منے […]
سیاست، چمکتا کاروبار

آج کے سیاست دانوں کو اقتدار کے لیے سازشیں کرتے، ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے، جھوٹے مقدمات بناتے، اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے سیاسی مخالفین کو رگڑا لگاتے دیکھتے ہیں، تو سیاست اور سیاست دانوں سے نفرت سی ہونے لگتی ہے۔ سیاست کو کبھی خدمت کا ذریعہ ہی نہیں سمجھا جاتا تھا، بل […]
پاکستان میں سالانہ 68 ارب ڈالر کی غیر قانونی تجارت ہوتی ہے، ایکٹ الائنس پاکستان

ایکٹ الائنس پاکستان نے مینگورہ میں سول سوسائٹی اور میڈیا کے ساتھ اک مکالمے کا انعقاد کیا، تا کہ غیر قانونی تجارت اور اس کے مقامی، صوبائی اور قومی معیشت پر مضر اثرات پر بات چیت کی جاسکے۔ تقریب میں مختلف شعبوں کے نمایندگان شامل تھے، جن میں کاروباری راہ نما، صحافی اور سول سوسائٹی […]
عدلیہ پر دباو؟

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ عدلیہ اس وقت شدید دباو میں ہے۔ایک طرف پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدمِ اعتماد ہے، تو دوسری جانب پارلیمان نئی قانون سازی سے عدلیہ کو زیرِ پا رکھنا چاہتی ہے، تا کہ عدلیہ سے اپنی مرضی کے فیصلے جاری ہوں۔ 12 جولائی […]
پاکستان بنے گا بنگلہ دیش

چشمِ فلک نے ایک مدت کے بعد ایک دفعہ پھرعوامی طاقت کامنظر دیکھا ہے، جس سے اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔ سکولوں اور کالجوں کے طلبہ نے اپنی جرات و بسالت سے پوری دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ کسی کے وہم و گمان میں کب تھا کہ نحوو تکبر […]
قومی شجر کاری مہم کے لیے قابلِ عمل تجویز

یہ بدھ 7 اگست کی بات ہے۔ جناب وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے وزیرِ اعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے فرمایا کہ ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے آب و ہوا صاف ہوگی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں […]
حالاتِ حاضرہ اور فیس بُکی دانش ور

ہم گذشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی پر لکھ رہے ہیں، مگر مجال ہے کہ اس قوم کے کانوں پر جوں تک رینگے۔ سو اَب ایک تازہ ترین واقعہ ہوا۔ فلسطین کی جو تنظیم حماس نام کی ہے اور حماس ہی نے موجودہ شرق الوسط کی صورتِ حال کی شروعات کی۔ اس […]
کیا پاکستان دوسرا بنگلہ دیش بننے جا رہا ہے؟

ہر عمل کا ایک ردِ عمل ہوتا ہے۔ یہ قانونِ قدرت ہے۔ جتنا شدید عمل ہوگا، اُسی قدر شدید ردِعمل بھی آئے گا۔ دیوار پر گیند جتنی طاقت سے ماریں گے، اُسی رفتار سے وہ آپ کی طرف واپس آئے گی۔ پریشر جتنا زیادہ ہوگا، دھماکا بھی اسی قدر شدید ہوگا اور اس کے نتیجے […]
شوگر، خاموش قاتل

شوگر کے مرض کو "Silent Killer” یعنی ’’خاموش قاتل‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس مرض سے بروقت آگاہی سے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ لوگوں کی لاعلمی میں اس کا وار زیادہ شدید اور خطرناک ہو جاتا ہے۔ دنیا بھر میں قریباً 41 کروڑ افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں، جب کہ ایک تحقیق کے مطابق […]
آبادی کا بم، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ

آبادی کے لحاظ سے بھارت، چائینہ، امریکہ اور انڈونیشیا کے بعد پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، جب کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا 34واں بڑا ملک ہے۔ اس وقت پاکستان کی آبادی 24 کروڑ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے، جب کہ رقبہ 7 لاکھ 96 ہزار 95 مربع […]
آئی پی پیز کا چکر اور رُلتے عوام

پرانے وقتوں کی بات ہے، جب غلام اور کنیزوں کو رکھنے کا رواج عام تھا۔ کسی مفلس شخص نے ایک مال دار شخص کے غلام سے معاہدہ کیا۔ معاہدے کی شقوں میں دیگر کے علاوہ درجِ ذیل شرائط بھی شامل تھیں: ٭ اول:۔ غلام بے شک پورا نہیں آدھا دن کام کرے، مگر اس کے […]
سلامتی کے معاملات میں تجربات کا کیا مطلب؟

چند دن قبل گاؤں سے مہمان آئے تھے۔ پختونخوا سے بلوچستان تک کوئی آئے، تو ہم خوش ہوجاتے ہیں۔ پردیس میں کسی رشتے دار یا علاقے دار کا ملنا عجیب سی خوشی کا ساماں فراہم کرتا ہے۔ آئے ہوئے مہمانوں سے حالاتِ حاضرہ پر بات چیت ہوئی، تو اُن میں شامل ایک سرکاری ملازم نے […]
پنجاب بار کونسل میں جعلی وکلا کی چھانٹی

پنجاب بار کونسل، وکلا کی ریگولیٹری باڈی کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ یہ پاکستان کی سب سے بڑی صوبائی بار کونسل ہے، جس کے دائرۂ اختیار میں کم و بیش 1 لاکھ 50 ہزار لائسنس یافتہ وکلا اور 125 سے زائد بار ایسوسی ایشنیں کام کرتی ہیں۔ پنجاب بار کونسل اپنے […]
تحریکِ انصاف بارے عمران خان کے نام ایک پرانا خط

تحریکِ انصاف نے قومی الیکشن 2002ء کے بعد قومی اسمبلی کے اُن اُمیدواروں کو، جنھوں نے 2000 سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے، کا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدے داران کو بھی شریک کی دعوت کی گئی تھی۔ اجلاس میں الیکشن میں ناکامی کی وجوہات جاننے، تنظیمی اُمور اور پارٹی […]
واپڈا کے ذریعے تاریخ کی خوف ناک ترین ڈکیتی

مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق حکومتِ پاکستان نے مرغِ بسمل کی طرح تڑپتے عوام پر واپڈا کے ذریعے کند چھری کا ایک اور وار کر دیا ہے۔ تمام واپڈا صارفین پر 200 روپے سے لے کر 1000 روپے تک فکسڈ چارجز عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم […]
مذاکرات ہی واحد حل ہیں

اس خبر کو سیاسی حلقوں میں بڑی پذیرائی مل رہی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جناب عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ دیکھا جائے، تو پاکستانی سیاست میں یہ ایک بڑا بریک […]
ٹریفک حادثات، وجوہات اور روک تھام

آئے دن ٹریفک حادثات کی خبریں، ٹریفک جام کے معاملات، کہیں ٹریفک پولیس سے چالان کٹنے پر منھ ماری کرتے نوجوان، کہیں آپس میں گتھم گتھا عوام، تو کہیں ہاتھا پائی کے واقعات…… یہ خبریں اور واقعات روزمرہ کے معمول ہیں۔ یہ کسی ایک علاقہ، شہر یا صوبہ کی بات نہیں، بل کہ یہ واقعات […]