شہنشاہی مراعاتی بِل کی واپسی

خبر یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے شدید مخالفت اور تنقید کے بعد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنے اور اپنے جیسوں کے لیے پیش کردہ ’’شہنشاہی مراعاتی بِل‘‘ واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے پیش کرنے والے سینیٹرز کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس بِل کو واپس لے لیا جائے۔ […]

آئی ایم ایف معاہدہ، کتنی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا؟

آج کچھ اُس طوفان کے بارے میں عرض کردوں جو آئی ایم سے کیے گئے حکومتی وعدے کے بعد آ رہا ہے۔ ملک میں اشیا کی قیمتوں کو پر لگنے کو ہیں جو عام آدمی کی دسترس سے نکل جائیں گی۔ سب سے پہلے تو ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ […]

پابندی نہیں، مکالمہ حل ہے

قارئین! ہٹلر کا نام تو آپ نے سنا ہوگا۔ جرمنی کا کسی زمانے میں مشہور آمر گزرا ہے۔ وہ ’’نازی پارٹی‘‘ کا سربراہ اور پھر جرمنی کے مطلق العنان حکم ران اور آخر میں جرمنی کے زوال کا ذمہ دار بھی تھا۔ اکرام اللہ عارف کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک […]

پلان بی پر عمل ناگزیر ہوچکا

بالآخر وزیرِ خزانہ جناب اسحاق ڈار نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف اُنھیں ’’لولی پاپ‘‘ دے رہا ہے۔ سینٹ کمیٹی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وہ آئی ایم ایف پر باقاعدہ برس پڑے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ’’جیو پالیٹکس‘‘ ہو رہی ہے۔ آئی ایم چاہتا ہے کہ پاکستان پہلے […]

اتحادی حکومت کے وزرا کے بیرونی دورے

پاکستان کو چاروں طرف مسائل اور مشکلات نے گھیر رکھا ہے۔ دیگر مسائل ایک طرف، مگر غربت کا اژدھا انسانوں کو بری طرف لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔ ایک طرف ہمارے حکم ران کشکول اٹھائے آئی ایم ایف سے قرضے کی بھیک مانگ رہے ہیں، تو دوسری طرف حکم ران اتحاد میں شامل غربت ختم […]

خداوندا تیرے یہ ’’پنشنرز‘‘ بندے کہاں جائیں

پنشنرز وہ حضرات ہیں جنھوں نے اپنی زندگی کا سنہرا دور یعنی جوانی اور پھر ادھیڑ عمری کے بعد بڑھاپا بھی کسی حکومتی محکمے کی نذر کر دیا ہوتا ہے۔ وہ اپنی زندگی کے 35 سے 40 سنہری اور قیمتی سال محکمے کو دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوتے ہیں، تو دوسرا کوئی بھی کام کرنے […]

مخاصمت کی سیاست میں کسی کا بھلا نہیں

پاکستان میں 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا، بلاشُبہ وہ ملکی تاریخ میں سیاہ ترین باب ہے، لیکن اُن دنوں پی ڈی ایم نے جس طرح سپریم کورٹ پر چڑھائی کی، تو اُس نے بھی ہر ذی شعور انسان کو ہلا کر رکھا دیا۔ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی پارٹیاں مع لاو […]

پاکستان کا ہمسایہ ممالک سے بار ٹریڈ کا مستحسن فیصلہ

تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق آئی ایم ایف کے بڑھتے مطالبات اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے تنگ آکر حکومت نے گھٹنے نہ ٹیکنے اور ’’پلان بی‘‘ پر عمل کرنے کا اُصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ رفیع صحرائی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/rafi/ آئی […]

کیا کنگز پارٹی، پی ٹی آئی کا توڑ ثابت ہوسکتی ہے؟

کنگز پارٹی کے استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اقتدار کی شطرنج کے روایتی مہرے، جاگیردار، سرمایہ دار، سیاست اور شہرت کے شوقین اَب سب ایک گھاٹ سے پانی پئیں گے۔ ارشاد محمود کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/irshad-mehmood/ پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرفین پر مشتمل […]

سیاسی پنچھی نئی ڈالیوں پر

دو دن قبل تک اُڑان بھرنے والے سیاسی پنچھیوں کی سنچری مکمل ہوچکی تھی۔ یہ سلسلہ رُکتا نظر نہیں آ رہا۔ سکور ڈبل سنچری کی طرف گام زن ہے۔ چھوٹے بڑے پنچھی (ایم این ایز اور ایم پی ایز) ٹرپل سنچری بھی یقینا کرجائیں گے کہ ہمارے ہاں سیاست کا یہی دستور اور یہی چلن […]

روک سکو تو روک لو، تبدیلی گئی رے!

عمران اسماعیل پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ عمران خان اور ان کے وِژن پر ایمان کی حد تک یقین رکھتے تھے۔ پی ٹی آئی کو برسرِ اقتدار لانے کی جد و جہد میں اُن کا نمایاں حصہ رہا ہے۔ انھوں نے عمران خان سے محبت کے اظہار میں ایک ترانہ […]

پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پاک فوج کے جرنیلوں کو دھمکیاں دینے، ملک جلانے اور کارکنوں کو تشدد پر اُکسانے کی پاداش میں سابق ایم این اے اور تحریکِ انصاف سوات کے صدر سلیم الرحمان، سابق ایم پی اے اور صدر تحریکِ انصاف ملاکنڈ ڈویژن فضل حکیم خان یوسف زئی، سٹی مئیر مینگورہ شاہد علی خان اور 200 دیگر کارکنوں […]

کیا کسی سے پارٹی چھڑوانا اس کی قانون شکنی کی تلافی ہے؟

نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں حکم ران، سیاسی مخالفین جو اُنھیں ہرانے کی سیاسی قوت رکھتے ہوں، کو سیاست سے باہر کرنے کے لیے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ چاہے ریاست کو اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے، اُن کی بلا سے۔ پاکستان میں سیاست کا […]

پاکستانیوں کی فی کس آمدنی میں ریکارڈ کمی

خبر یہ ہے کہ موجودہ مالی سال میں پاکستانیوں کی فی کس آمدنی میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ اَب آپ سوال کریں گے کہ یہ کس طرح ممکن ہے؟ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں رواں سال 15 فی صد اضافہ کیا گیا تھا۔ پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر کمیشن میں اضافہ ہوگیا تھا۔ ٹرانسپورٹ […]

یہ ہے ہماری سیاست

پی ٹی آئی کا جو بندہ بھی پکڑا جاتا ہے، وہ رہائی کے فوری بعد پارٹی سے اپنی علاحدگی کا اعلان کردیتا ہے…… تاکہ وہ اور ان کی فیملی پھر کسی مشکل میں نہ پھنس جائیں۔ اِس وقت پی ٹی آئی کے تقریباً تمام قابلِ ذکر لیڈر پارٹی چھوڑ کر توبہ تائب ہو رہے ہیں۔ […]

پی ٹی آئی پر پابندی کا عندیہ، مکافاتِ عمل

9 مئی کے جلاو گھیراو اور بلوے کے واقعات پر وفاقی وزیرِ داخلہ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اس […]

مردِ قلندر مفتی عبدالشکور کی یاد میں

قارئین، جب کسی عالمِ با عمل کی رحلت کی خبر سننے کو ملتی ہے، تو ہر ذی شعور انسان خواہ اس کا تعلق کسی بھی مکتبہ فکر سے ہو، پر سکتے کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آج وہ کسی عزیزِ من یا پھر سرپرست کی شفقتوں سے محروم ہوگیا […]

بیوگی اور توہمات

میری والدہ کا انتقال میرے بچپن میں ہوا تھا۔ میرے والد اور والدہ کی عمروں میں کم سے کم دس سال کا فرق تھا۔ والدہ دوسری شادی کرسکتی تھیں، مگر انھوں نے میری خاطر شادی نہیں کی اور ساری زندگی میری پرورش میں تیاگ دی۔ اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، آمین! ابو […]

کنٹرولڈ میڈیا

کیا آج کل مہنگائی پر بات ہوتی ہے، کیا ڈالر کی اونچی اُڑان زیرِ بحث ہے، کٹائی کے موسم میں بھی مہنگا گندم اور پنجاب سے آٹا لانے پر پابندی پر کہیں بات ہورہی ہے، سال ہونے کو آگیا مگر آئی ایم ایف نے پی ڈی ایم سرکار کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہیں کیا، […]

گرفتاری یا ٹریپ؟

17 مئی بروزِ بدھ اچانک زمان پارک جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا۔ میڈیا ہاؤسز کو بھی ’’مخبری‘‘ کروا دی گئی کہ عمران خان کی رہایش گاہ پر چھاپا مار کارروائی کی جاسکتی ہے۔ اس بات کا بھی ’’اشارہ‘‘ دے دیا گیا کہ ممکنہ طور پر عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ […]

جلاو گھیراو مسئلوں کا حل نہیں

اس سے پہلے کہ 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کا ذکر کیا جائے، ہم یہ مناسب سمجھتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف حکومت کے کہنے پر یا نیب نے خود ’’القادر ٹرسٹ‘‘ کا جو کیس بنایا، دراصل وہ ہے کیا؟ ’’القادر ٹرسٹ‘‘ کے بارے میں مبینہ طور پر کہا جاتا ہے کہ […]