یہ ہے دنیا کا بہترین ساحلِ سمندر

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "World of Statistics"  نے دنیا کے 50 بہترین "Beaches” کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پہلا نمبر اسٹریلیا کے ساحلِ سمندر "lucky” کا ہے۔ اس طرح دوسرے نمبر پر سیشیلز کا "Source d‘Argent”، تیسرے نمبر پر فلپائن کا "Hidden”، چوتھے نمبر پر اسٹریلیا کا "Whitehaven” […]

5 جنوری، بریڈلی کوپر کا یومِ پیدایش

Comrade Amjad Ali Sahaab

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق بریڈلی کوپر (Bradley Cooper)، مشہور امریکی اداکار اور پروڈیوسر 5 جنوری 1975ء کو پنسلوینیا، امریکہ میں پیدا ہوئے۔ 1999ء میں ٹی وی انڈسری سے اداکاری کا آغاز کیا۔ 4 مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا، تین مرتبہ اداکاری اور ایک مرتبہ پروڈیوسرکی حیثیت ایوارڈ حاصل کیا۔ (یہ […]

جانتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ عجائب گھر کہاں ہیں؟

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "World of Statistics” کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ عجائب گھر امریکہ میں ہیں، جن کی کُل تعداد 33,082 ہے۔ کامریڈ امجد علی سحابؔ کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/sahaab/ اس فہرست میں دوسرا نمبر جرمنی کا ہے، […]

پی ٹی آئی لیول پلینگ فیلڈ چاہتی ہے یا فیوربل پلینگ فیلڈ

Blogger Rafi Sehrai

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو ایک مرتبہ پھر بلے سے محروم کر دیا۔ اسی ہائیکورٹ کے یک رُکنی پنچ نے ایک حکمِ امتناع کے ذریعے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو وقتی طور پر غیر موثر کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف حکمِ امتناع دیتے ہوئے حیرت انگیز طور […]

انتخابات اور سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطۂ اخلاق

Code of Conduct for General Elections 2024 by Adv Muhammad Riaz

آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 218 (3) کے مطابق الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ایسے انتظامات کرے، جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہوں کہ انتخابات ایمان داری، منصفانہ اور قانون کے مطابق ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کے عمل کو روکا جائے۔ ایڈوکیٹ محمد ریاض […]

1965ء کے صدارتی انتخابات

1965 Pakistani presidential election

سابق فوجی آمر جنرل ایوب خان نے سیاسی دباو کو ختم کرنے اور اپنے آپ کو ’’قانونی جواز‘‘(Legal Cover) دینے کے لیے 1964ء میں صدارتی انتخابات کا اعلان کیا۔ یوں پاکستان کی تاریخ کے پہلے صدارتی انتخابات (Presidential Elections) دو جنوری 1965ء کو منعقد ہوئے۔ ان انتخابات میں چار امیدواروں نے حصہ لیا…… لیکن اصل […]

3 جنوری، موہن راکیش کا یومِ انتقال

Mohan Rakesh

وکی پیڈیا کے مطابق موہن راکیش (Mohan Rakesh)، ہندی زبان کے ناول نگار اور ڈراما نگار، 3 جنوری 1972ء کو دہلی، بھارت میں انتقال کرگئے۔ 8 جنوری 1925ء کو امرتسر، بھارت میں پیدا ہوئے۔ ہندی ادب میں 1950ء کی دہائی کی نئی کہانی (ادبی تحریک) کے پہل کاروں میں سے تھے۔ پہلا جدید ہندی ڈراما […]

ماچس والی لڑکی (انگریزی ادب)

The Little Match Girl

ترجمہ: شازیہ شکور  بَلا کی سردی تھی۔ شام اندھیری ہونا شروع ہو گئی تھی۔ بالآخر رات آگئی۔ سال کی آخری رات۔ ایک چھوٹی سی غریب بچی، ننگے سَر، ننگے پاؤں گلیوں میں پھر رہی تھی۔ جب وہ گھر سے نکلی تھی، تو اُس کے پاؤں میں اُس کے اپنے نہیں بلکہ ماں کے چپل تھے، […]

عمران خان کے کاغذاتِ نام زدگی کیوں مسترد ہوئے؟

Imran Khan's nomination rejected from Lahore’s NA-122, Mianwali’s NA-89

کاغذاتِ نام زدگی منظور ہونے یا مسترد ہونے پر کہیں کامیابی کے شادیانوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، تو کہیں صفِ ماتم اور پپرزور احتجاجی بیانات کی بھرمار۔ انتخابی مرحلے میں کاغذاتِ نام زدگی کی منظوری یا مسترد ہونا سیاسی سے زیادہ عین آئینی و قانونی عمل ہے۔ بلا شک و شبہ اس وقت […]

طاقت کے اَڑتالیس اُصول

Forty Eight Rules of Power

ترجمہ و تلخیص: مزمل حسین گوندل آپ میں سے اکثر لوگوں نے ’’رابرٹ گرین‘‘ (Robert Greene) کی مشہورِ زمانہ کتاب ـ”The 4 8Rules of Power” پڑھی ہوگی، یا پھر اس کا نام تو لازمی سنا ہوگا۔ آپ کا مقصد چاہے طاقت کا حصول نہ بھی ہو، پھر بھی اسے ضرور پڑھیں، تاکہ آپ لوگوں کے […]

جنرل ضیا کے پاکستانی سیاست پر اثرات

Blogger Syed Fayaz Hussain Gailani

ہمارے ملک میں جو وجوہات کم زور جمہوریت اور حکومت کی نا اہلی کا باعث بنتی ہیں، اُن میں سے دیگر وجوہات کے علاوہ ایک بڑی وجہ سیاست میں پیسے کا بے دریغ استعمال بھی ہے۔ درحقیقت یہ کرپشن کی ایک بڑی وجہ ہے اور یہ بات بھی ثابت شدہ ہے۔ اس کی ابتدا مرحوم […]

الیکشن ایکٹ کے تابع نشان کا حصول کیسے کیا جاتا ہے؟

Blogger Adv Muhammad Riaz

سیاسی منظر نامے پر زیرِبحث موضوع پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان ’’بلا‘‘ ہے۔ خبرآتی ہے کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن گیا۔دوسرے دن بلے کا نشان پی ٹی آئی کو واپس مل گیا۔ طرفین کی سیاسی جماعتیں بلے کے نشان پر ہونے والی پیش رفت پر اپنا اپنا راگ الاپ رہی […]

کچھ خلیل جبران کے بارے میں

Khalil Gibran

تحریر: ماجد اقبال چودھری خلیل جبران 6 جنوری 1882ء کو لبنان میں پیدا ہوئے۔ 10 اپریل 1931ء کو نیو یارک میں انتقال کرگئے۔ خلیل جبران بہ یک وقت ادیب، شاعر، فلسفی، مصور اور کالم نویس تھے۔ ابتدائی دور اُنھوں نے لبنان ہی میں گزارا۔ بعد ازاں بہتر سہولیاتِ زندگی کی تلاش میں اپنے خاندان کے […]

آڑو کے سوات پر منفی اثرات

Blogger Fazal Raziq Shahaab

سوات کی اِکالوجی اور اِکانومی دونوں پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی فصل ’’آڑو‘‘ ہے۔ گرمیاں اب بدبودار اور ناقابلِ برداشت ہوگئی ہیں۔ فضا میں ہر وقت 8 مہینے مختلف قسم کی دوائیوں کی بد بو پھیلی رہتی ہے۔ پرندوں کی کئی اقسام ناپید ہوچکی ہیں۔ سبزہ و شادابی کا وہ احساس جو […]

غیر متعلقہ مسائل میں اُلجھائی گئی قوم

Blogger Zaheer ul Islam Shahaab

جس وقت ہمارے بچے، بچیاں اور ہم گرم بستروں میں خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے تھے، بلوچستان کی ایک ننھی سی گڑیا بھی دیگر مظلوموں کے ساتھ اپنے کسی کھوئے ہوئے کی تصویر لیے ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اُس کے بعد پُرامن احتجاج کرنے والے اُن شہریوں پر بلاامتیازِ […]

موت کی خوشی (تبصرہ)

A Book Review by Aqsa Sarfaraz

تبصرہ نگار: اقصیٰ سرفراز  ’’البرٹ کامیو‘‘ کے اس ناول کے توسط میری ملاقات ورکنگ کلاس کے ایک ایسے نوجوان سے ہوئی ہے، جو دن رات خوشی کے حصول کے لیے سرگرداں رہتا ہے۔ اُس کے نزدیک خوشی سے مراد دولت ہے۔ دولت کے بغیر انسان خوش و خرم، مطمئن اور پُرسکون نہیں رہ سکتا۔ وہ […]

الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت الیکشن کمیشن کے افعال

Blogger Adv Muhammad Riaz

انتخابی سسٹم میں پائے جانے والے نقائص کے سدباب کے لیے حکومتِ وقت نے جولائی 2014ء میں وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دی، جس کے ممبران کی تعداد 33 تھی۔ اس کمیٹی میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو نمایندگی دی گئی۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو […]

اہلِ بحرین ووٹ دیتے وقت یہ یاد رکھیں!

Blogger Zubair Torwali

قارئین! اس میں اَب ابہام نہیں کہ تحصیلِ بحرین پورے ضلع سوات کے رقبے کا 60 فی صد ہے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 3 پورے ضلع سوات کے رقبے کا 70 فی صد بنتی ہے۔ اس میں بھی ابہام نہیں رہا کہ تحصیلِ بحرین (مدین، بحرین اور کالام کی وادیاں اور گاؤں) […]

پاکستان میں سیاسی و انتخابی اتحادوں کی مختصر تاریخ

Blogger Akhtar Hussain Abdali

وطنِ عزیز پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بننے والے احتجاجی، سیاسی اور انتخابی اتحاد اپنے مقاصد میں مکمل یا جزوی کام یابیوں کے بعد اندرونی خلف شار کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ ماضی کے جمہوری ادوار میں ان سیاسی اتحادوں کا مقصد انتخابی کام یابی اور آمریت کے دور میں سویلین حکومت کا قیام اور […]

راجا حامد مت بنو!

blogger Syed Fayaz Husain Gailani

سرِ دست مَیں اپنے کالم کی ہیڈنگ کی ’’راجا حامد مت بنو!‘‘ کی وضاحت کروں۔ آئیں، ہم آپ کو راجا حامد کیانی سے متعارف کروائیں۔ راجا حامد کا تعلق راولپنڈی کے ایک گاؤں سے ہے۔ میرا سکول کے دور کا ساتھی ہے۔انتہائی غریب و پس ماندہ طبقے سے تعلق رکھتا ہے، اور مذکورہ گاؤں بلکہ […]

آئرن لیڈی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو

Blogger Rohail Akhbar

بھٹو کی بیٹی، دخترِ مشرق اور اسلامی ممالک کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو ہم سے بچھڑے 16 سال بیت گئے۔ 27 دسمبرکو نہ صرف جیالے بلکہ دنیا بھر میں بھٹو خاندان سے پیار کرنے والے ان کی برسی مناتے ہیں۔ بے نظیر بھٹو جب کسی جلسہ میں تقریر کرنے پہنچتی، […]