8 اپریل، اللو ارجن کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق اللو ارجن (Allu Arjun) مشہور بھارتی فلمی اداکار، 8 اپریل 1983ء کو چنائی، تامل ناڈو، بھارت میں پیدا ہوئے۔ تیلگو زبان کی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ بھارتی پروڈیوسر اللو ارویند کے بیٹے ، تیلگو اور ہندی اداکار چرن جیوی کے بھتیجے اور رام چرن کے چچا زاد بھائی ہیں۔ 2نندی […]
کاش! ایک اروند کجریوال ہمارے ہاں بھی ہوتا

گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر دہلی کے وزیرِ اعلا ارویند کجریوال کی ایک تقریر کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ دہلی کے سرکاری سکول اتنے شان دار ہوگئے ہیں کہ ان کا بارہویں جماعت کا رزلٹ 99.7 فی صد رہا ہے، جس کا مثبت نتیجہ یہ نکلا ہے […]
آپ بیتی

لفظ آپ بیتی دو لفظوں ’’آپ‘‘ ا ور ’’ بیتی‘‘ کا مرکب ہے۔ آپ کے معنی ہیں ’’خود‘‘ اور بیتی ’’گزرے ہوئے حالات‘‘ کو کہتے ہیں۔ اپنے آپ یا خود پر گزرے ہوئے حالات کو قلم بند کرنے یا تحریر کرنے کو آپ بیتی کہتے ہیں۔ مجید اللہ گل کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے […]
7 اپریل، جیتیندر کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق جیتیندر (Jeetendra) مشہور بھارتی اداکار، ٹی وی اور فلم پروڈیوسر، بالا جی ٹیلی فلم، بالا جی موشن پکچرز اور اے ایل ٹی انٹرٹینمنٹ کے چیئرمین، 7 اپریل 1942ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ اصل نام روی کپور ہے۔ اپنے وقت کے منفرد رقص کے لیے مشہور ہیں۔80ء کی دہائی کے دوران […]
یوم الفرقان

غزوۂ بدر 17 رمضان المبارک 02 ہجری اسلامی تاریخ کا وہ عظیم اور تاریخ ساز دن ہے، جب اسلام و کفر اورحق و باطل کے درمیان پہلی معرکہ آرائی ہوئی۔ حق وباطل کے درمیان فرق کھل کر سامنے آیا…… اور اللہ تعالا نے اپنی نصرت کے ذریعے مسلمانوں کو فتحِ مبین سے نوازا۔ اُس روز […]
کرکٹ کی دنیا کا تیز ترین سٹمپ آوٹ

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق کرکٹ کی دنیا کا تیز ترین سٹمپ آوٹ ایم ایس دھونی (M. S. Dhoni) نے کیا ہے۔ دھونی کو مذکورہ وکٹ کے لیے 0.09 سیکنڈ کا وقت لینا پڑا، جسے سمجھنے کے لیے یہ کہنا کافی ہے کہ اتنے وقت میں آنکھ بھی جھپکا نہیں کرتی۔ […]
5 اپریل، صبا قمر کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق صبا قمر (Saba Qamar) مشہور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل، 5 اپریل 1984ء کو حیدر آباد، سندھ میں پیدا ہوئیں۔ پورا نام صبا قمر زمان ہے۔ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھتی ہیں ۔کئی ڈراموں اور اشتہارات میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔چھوٹی عمر میں اپنے والد کو کھو دیا۔بچپن […]
حقیقی مستحقینِ زکوٰۃ

خالقِ کائنات اللہ ربّ العزت نے صاحبِ ثروت طبقے پر ایک متعین مقدار غریبوں اور ضرورت مندوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے بطورِ زکوٰۃ ادا کرنا فرض قرار دیا ہے۔ ان پر یہ ذمے داری عائد کی ہے کہ وہ مستحقینِ زکوٰۃ کو تلاش کرکے ادائی کریں۔ رمضان المبارک میں ڈھیر سارے مسلمان […]
اختلافات کا ہونا فطری اور حل نہ نکالنا غیر فطری عمل ہے

سوات کے تمام نام ور صحافی اچھی صحافت کرتے آئے ہیں۔ سوات کو ملاکنڈ ڈویژن بلکہ پورے خیبر پختون خوا میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ جہاں یہ وادی اپنے ماضی، تاریخ اور ورثہ کے لیے مشہور ہے، وہی پہ قدرت نے اس کو بے پناہ حسن سے بھی نوازا ہے۔ اس وادی نے ماضی […]
4 اپریل، سمرن کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق رشی بالا نیول (Rishibala Naval) مشہور بھارتی اداکارہ، پروڈیوسر، ڈانسر اور گلوکارہ جنھیں عام طور پر ’’سمرن‘‘ (Simran) کے نام سے پکارا اور جانا جاتا ہے، 4 اپریل 1976ء کو مہاراشٹر، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ تامل سینما کا معروف نام ہیں۔ تیلگو، ہندی، ملیالم اور کناڈا فلموں میں بھی کام کرچکی […]
جانتے ہیں ایک منٹ میں گوگل پر کتنے سوالات پوچھے جاتے ہیں؟

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق گوگل سرچ انجن (Google) پر ایک منٹ میں 30 لاکھ سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ وکی پیڈیا کے مطابق ’’گوگل مشترکہ ایک امریکی عوامی ادارہ ہے ۔ اپنے قیام کے وقت گوگل کا مقصد عام صارفین کو انٹرنیٹ پر کسی بھی موضوع پر درکار مواد تلاش کرنے […]
3 اپریل، جیا پرادھا کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق جیا پرادھا (Jaya Prada) مشہور بھارتی فلمی اداکارہ اور سیاست دان، 3 اپریل 1962ء کو آندھرا پردیش، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ اصل نام للیتا رانی تھا۔ 1970ء تا 1990ء تیلگو اور ہندی دونوں فلمی دنیا کی سب سے مشہور اور بااثر اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ تین فلم فیئر ایوارڈز (ساؤتھ) […]
د زوان کُل مایوسی او مونگ (Depressed Youth & We)
جاب کو بوریت کا سامان سمجھنے والوں کے نام

عام نوکری کرنے والوں سے لے کر خاص اور بااثر نوکری کرنے والوں تک سے مجھے جو بات سب سے زیادہ سننے میں آئی، وہ کام سے منسلک بوریت کے احساسات ہیں۔ جہاں روز اُٹھو، وہی روزمرہ کے کام، وہی نوکری، وہی گھسی پٹی زندگی……! میڈیا بھی اس قسم کی فلمیں دکھا کر ہمیں بتاتاہے […]
2 اپریل، کپل شرما کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق کپل شرما (Kapil Sharma) اداکار، گلوکار، کامیڈین، ٹی وی ہوسٹ اور پروڈیوسر، 2 اپریل 1981ء کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ سونی ٹی وی پر ’’کپل شو‘‘ کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ 2007ء میں "The Great Indian Laughter Challenge Season 3” جیت کر اپنا لوہا منوایا۔ ’’کامیڈی نائٹس وِد کپل‘‘ اور […]
وہ توروالی صنعت جو معدوم ہوگئی

ایک صفحہ اریل سٹئین (Aurel Stein) کی کتاب "On Alexander’s Track to Indus” یعنی ’’دریائے سندھ تک سکندر اعظم کے راستے پر‘‘ سے لیتے ہیں۔ یہ سفر انھوں نے 1925ء میں کیا تھا۔ اس صفحے اور اس سے اگلے صفحوں کی رُو سے یہاں توروال میں اونی کمبل بنائے جاتے تھے جو کہ پورے ہندوستان […]
رمضان کا عشرۂ مغفرت

رمضان المبارک کے ’’عشرۂ مغفرت ‘‘ کا آغاز ہوچکا ہے، جو کہ اپنے اندر پہلے سے زیادہ اجر و ثواب سموئے ہوئے ہے۔ رمضان المبارک وہ مہینا ہے کہ جس میں نفل نماز کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب 70 گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے۔ نہ جانے آیندہ سال اس ماہِ […]
ہزاروں لاچاروں کی بینائی لوٹانے والا مسیحا

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں دکھائی دینے والی خواتین مریضوں کے درمیان یہ مسیحا "Dr. Sanduk Ruit” ہیں، جنھوں نے 1 لاکھ غریبوں کی آنکھوں کا بلامعاوضہ آپریشن (Free Operation) کرکے مسیحائی کا حق ادا کیا۔ مذکورہ ڈاکٹر کا تعلق نیپال سے ہے۔ دوسری طرف وکی پیڈیا کے مطابق […]
1 اپریل، مسرور انور کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق مسرور انور (Masroor Anwar) نام ور شاعر، گیت نگار، سکرپٹ رائٹر اور مکالمہ نگار، 1 اپریل 1996ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ 6 جنوری 1944ء کو شملہ(بھارت) میں پیدا ہوئے۔ اصل نام انور علی تھا۔ اوائلِ عمری سے شعروشاعری سے رغبت ہو گئی۔ جب فلمی […]
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ بیتے ہوئے کچھ لمحے

محسنِ پاکستان، پاکستانی سائنس دان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936ء کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلا تعلیم حاصل کی۔ روحیل اکبر کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/akbar/ ڈاکٹر عبدالقدیر […]
نجی سکول کے پرنسپل کی خود کُشی کا معمہ حل

تاج چوک میں قتل ہونے والے حاجی نواب کا قاتل گرفتار، ملزم کے خلاف تھانہ مینگورہ رپورٹ درج کر دی گئی، مزید معلومات جاری۔ تھانہ مینگورہ میں ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطاء اللہ خان نے ایس ایچ اُو حبیب سید خان اور انوسٹی گیشن آفیسر مشرف خان میٹ دی پریس سے خطاب کرتے […]