ناول ’’موبی ڈک‘‘ (تبصرہ)

Abdullah Khalid

تحریر: عبد اللہ خالد ہرمین میلول (Herman Melville) جو 19ویں صدی کے ایک امریکی مصنف تھے، جن کی کہانیاں سمندری مہمات، انسان کی نفسیات اور قسمت کے کھیل کے گرد گھومتی ہیں۔ 1819ء میں نیویارک میں پیدا ہونے والے میلول نے اپنی جوانی میں مختلف ملازمتیں کیں، لیکن بالآخر سمندر نے اُنھیں اپنی طرف راغب […]

آرتھر شوپن ہاور کا قول اور اس کی وضاحت

Blogger Amir Badshah

تحریر: امیر بادشاہدست قول ملاحظہ ہو: ’’زیادہ تر یہ نقصان ہے، جو ہمیں چیزوں کی قدر کے بارے میں سکھاتا ہے!‘‘یہ قول ہمیں آرتھر شوپن ہاور کے ایک گہرے فلسفیانہ مشاہدے سے روشناس کراتا ہے۔شوپن ہاور ایک 19ویں صدی کے جرمن فلسفی تھے، جنھوں نے زندگی کو ایک بے معنی اور تکلیف دِہ جد و […]

’’مَیں نے سیکھا ہے کہ……!‘‘

Romania Noor

تحریر: رومانیہ نور مَیں نے سیکھا ہے کہ دنیا کا بہترین تدریسی مقام ایک بزرگ کے قدموں میں ہے۔مَیں نے سیکھا ہے کہ جب آپ محبت میں مبتلا ہوتے ہیں، تو یہ ظاہر ہوتا ہے۔مَیں نے سیکھا ہے کہ بچے کو اپنی بانہوں میں سلانا دنیا کے سب سے پُرسکون احساسات میں سے ایک ہے۔مَیں […]

اندھوں کا دیس (تبصرہ)

Book Review by M Irfan

تحریر: ایم عرفان انگریزی ناول نگار "HG Wells” نے زیرِ تبصرہ ناول کو پہلی بار 1936ء میں شائع کیا تھا اور آج بھی یہ باربار چھپ رہا ہے۔اس کہانی میں مصنف ہمیں ایک عجیب و غریب بیماری کے بارے میں بتاتا ہے۔ برف پوش پہاڑوں کے بیچوں بیچ دنیا سے الگ تھلگ ایک کٹے ہوئے […]

ایک والد کی اپنی بیٹی کو نصیحت (انگریزی ادب کا شہ پارہ)

Romania Noor

انتخاب و ترجمہ: رومانیہ نور ایک بار میرے والد نے کہا تھا: ’’اگر وہ آپ کو تکلیف پہنچاتے ہیں، تو اُنھیں معاف کر دیں…… لیکن، کبھی نہ بھولیں کہ اُنھوں نے آپ کے ساتھ کیا کیا ہے؟‘‘ اور جب بھی مَیں کسی سے ملتی ہوں اور اُن سے شناسائی ہوتی ہے، تو یہ بات ہمیشہ […]

خالد حسینی کا ایک دل چسپ ناول

Noshaba Kamal

تبصرہ: نوشابہ کمال کافی پہلے کہیں پڑھا تھا:’’جس کا درد اُسی کا درد، باقی سب تماشائی!‘‘ خالد حسینی کا ناول ’’آ تھازؤنڈ سپلینڈڈ سنزز‘‘ پڑھ کر کچھ ایسا ہی احساس ہوتا ہے۔ مختلف عالمی طاقتوں کے لیے افغانستان ایک اکھاڑا تھا، جہاں سب نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے ملک اور چند اور ممالک […]

جان ملٹن کی ’’گم شدہ جنت‘‘

Doctor Mubarak Ali

پیدایش: 1608ء انتقال: 1674ء جان ملٹن (John Milton) انگریزی ادب کا ایک بڑا شاعر ہے، جسے شیکسپیئر کے بعد دوسرا درجہ دیا جاتا ہے۔ اُس نے اعلا تعلیم کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی اور پھر اپنے باپ کے دیہاتی مکان میں تنہائی اختیار کرکے چھے سال تک اُن تمام علوم کا مطالعہ کیا، جو اُس […]

ولیم شیکسپیئر (شخصیت و فن)

Ahmad Aqil Rubi

انتخاب: چوہدری سہیل شریف  23 اپریل نام ور ڈراما نگار اور شاعر ’’ولیم شیکسپیئر‘‘ (William Shakespeare) کا یومِ وفات ہے۔ بعض محققین کے نزدیک ان کا جنم دن اور یوم وفات 23 اپریل ہے۔ ولیم شیکسپیئر شاید انگریزی زبان کا واحد شاعر ہے، جسے دنیا میں سب سے زیادہ پڑھا گیا، جس کے ڈراموں کے […]

ماچس والی لڑکی (انگریزی ادب)

The Little Match Girl

ترجمہ: شازیہ شکور  بَلا کی سردی تھی۔ شام اندھیری ہونا شروع ہو گئی تھی۔ بالآخر رات آگئی۔ سال کی آخری رات۔ ایک چھوٹی سی غریب بچی، ننگے سَر، ننگے پاؤں گلیوں میں پھر رہی تھی۔ جب وہ گھر سے نکلی تھی، تو اُس کے پاؤں میں اُس کے اپنے نہیں بلکہ ماں کے چپل تھے، […]

ولیم شیکسپیئر کے ’’ہیملیٹ‘‘ کا اُردو ترجمہ

Aqsa Sarfaraz

تبصرہ: اقصیٰ سرفراز  شہرت یافتہ لکھاری کی لکھی کوئی بھی تصنیف، چاہے وہ عام ہو یا خاص، ہمیشہ شہرت یافتہ کہلاتی ہے۔ اور اس کا جیتا جاگتا ثبوت شیکسپیئر کا ڈراما ’’ہیلمیٹ‘‘ ہے۔ مَیں واضح کرنا چاہوں گی کہ مَیں لکھاری یا اس کی تصنیف پہ سوال نہیں داغ رہی، بلکہ کتاب کے ترجمے کے […]

2 اکتوبر،گراہم گرین کا یومِ پیدایش

Comrade Amjad Ali Sahaab

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق گراہم گرین (Graham Greene)، مشہور ناول نگار، افسانہ اور ڈراما نویس، انشا پرداز اور نقاد، 2 اکتوبر 1904ء کو ہرٹ فورڈ شائر، انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔ والد ’’برکھم اسکیڈ اسکول‘‘ میں ہیڈ ماسٹر تھے، وہاں سے تعلیم پائی۔ 1926ء میں روزنامہ ’’دی ٹائمز‘‘ سے منسلک ہوگئے۔ […]

تاریخ، وِل ڈیورانٹ اور یاسر جواد

وِل ڈیورانٹ کی کتاب "The Story of Civilization”، جس کا اُردو ترجمہ یاسر جواد صاحب نے کیا ہے، ایک شان دار تاریخی کتاب ہے، جو 11 جلدوں پر مشتمل ہے اور اس میں انسانی تمدن کی تاریخ کا جامع اور وسیع جائزہ دیا گیا ہے۔ ابو جون رضا کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے […]

بپسی سدھوا کا شاہ کار ناول ’’آئس کینڈی مین‘‘

تبصرہ: بلال حسین بھٹی ’’بپسی سدھوا‘‘ پاکستانی، پارسی ناول نگار ہیں۔ اِس وقت اُن کی عمر 80 سال ہو چکی ہے۔ وہ پاکستان کے اُن چند انگریزی ناول نگاروں میں سے ایک ہیں، جنھوں نے اپنے مشاہدے کی گہرائی اور اندازِ بیاں کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی۔ اُن کا پہلا ناول "The […]

جہاں دو کنارے ملتے ہیں

ترجمہ: رومانیہ نور  یہ حقیقی زندگی کی اُن دل پذیر کہانیوں میں سے ایک کہانی ہے، جو سچی محبت کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ڈاکٹر پردیومنا کمار مہاننڈیا کی کہانی ہے، جن کا تعلق ہندوستان سے ہے اور شارلٹ وان شیڈوِن، جن کا تعلق سویڈن سے ہے۔ پردیومنا کمار، اڑیسہ میں ایک اچھوت […]

8 جولائی، شیلی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق شیلی (Percy Bysshe Shelley)، مشہور انگریزی رومانی شاعر، 8جولائی 1822ء کو اٹلی میں انتقال کرگئے۔ 4 اگست 1792ء کو ورنہم (Warnham)، انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔ پورا نام ’’پرسی بس شیلی‘‘ تھا۔ انگریزی رومانی شاعری کے ایک عظیم شاعر تھے۔ ناقدین اُن کو انگریزی شاعری کے عظیم ترین نغمہ نگار شاعروں میں […]

20ویں صدی کا عظیم لکھاری ’’ارنسٹ ہیمنگوے‘‘

تحقیق و تحریر: ارسلان قادر اُسے ساری رات نیند نہیں آئی۔ وہ ای سی ٹی (ECT) کے شاکس سہتے سہتے تھک چکا تھا۔ اُسے بہت سے شکوک و شبہات تھے کہ ان الیکٹرو شاکس سے اس کی یادداشت ختم ہوتی چلی جا رہی ہے۔ ایف بی آئی والے مسلسل اس کی نگرانی کرتے رہتے تھے […]

چشم کشا حقائق پر مبنی عاصم سجاد اختر کی کتاب

عاصم سجاد اختر کی کتاب "The Struggle for Hegemony in Pakistan” پڑھتے ہوئے جابجا باقاعدہ رُکنا پڑا، تاکہ خود کو یقین دلا سکوں کہ یہ کتاب پاکستان ہی میں شائع ہوئی ہے اور مصنف اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں……! یہ اس لیے کہ اس مختصر سی کتاب میں ’’سجیلے جوانوںـ‘‘ کے […]

2 جون، تھامس ہارڈی کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق تھامس ہارڈی (Thomas Hardy)، مشہور انگریزی ناول نگار اور شاعر، 2 جون 1840 ء ڈورسٹ، انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔ وکی پیڈیا کے مطابق تھامس ہارڈی اپنے آپ کو بنیادی طور پر ایک شاعر سمجھتے تھے، جو مالی ضروریات کے لیے ناول تخلیق کرتے تھے، لیکن اپنی […]

28 اپریل، ہارپر لی کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ہارپر لی (Harper Lee) مشہور امریکی مصنفہ، 28 اپریل 1926ء کو امریکی ریاست الاباما کے شہر مونروویل میں پیدا ہوئیں۔ پورا نام "Nelle Harper Lee” تھا۔ والد ایک اخبار کے مدیر تھے۔ یونیورسٹی آف الاباما میں وکالت کی تعلیم حاصل کی۔ ’’بی بی سی اُردو سروس‘‘ […]

28 فروری، ہنری جیمز کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ہنری جیمز (Henry James) اُنیس ویں صدی کا امریکی افسانہ نگار، نقاد اور ناول نگار، 28 فروری 1916ء کو لندن میں انتقال کرگئے۔ 15 اپریل 1843ء کو نیویارک، ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پیدا ہوئے۔امریکہ کے مشہور فلسفی تھے جس کے فلسفۂ عملیت (Pragmatism) نے امریکی […]