وکی پیڈیا کے مطابق شیلی (Percy Bysshe Shelley)، مشہور انگریزی رومانی شاعر، 8جولائی 1822ء کو اٹلی میں انتقال کرگئے۔
4 اگست 1792ء کو ورنہم (Warnham)، انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔ پورا نام ’’پرسی بس شیلی‘‘ تھا۔ انگریزی رومانی شاعری کے ایک عظیم شاعر تھے۔ ناقدین اُن کو انگریزی شاعری کے عظیم ترین نغمہ نگار شاعروں میں گردانتے ہیں۔ اُن کی تخلیق میں معاصر سیاسی اور معاشرتی حقائق دیکھے جاسکتے ہیں۔ اپنی زندگی میں زیادہ مشہور نہ ہوسکے، لیکن بعد از مرگ اپنی منفرد شاعری کی بدولت امر ہوگئے ۔