ہائیڈرو پاؤر منصوبے اور کھوکھلے وعدے

Blogger Zubair Torwali

پچھلے روز ایک ویڈیو نظر نواز ہوئی، جو گذشتہ دو ہفتوں سے جاری دوبیر کوہستان کے عوام کے دھرنے کی ہے۔ دراصل دھرنا اُن وعدوں کی تکمیل کے لیے دیا جا رہا ہے، جو منصوبے کی تعمیر کے دوران میں کیے گئے تھے۔کئی دہائیوں سے پاکستان میں ہائیڈرو پاؤر منصوبوں کو ’’ترقی کے انجن‘‘ کے […]

صحافت… دیانت داری، غیر جانب داری سے اہم

Blogger Zubair Torwali

جدید معاشروں میں صحافت کو عموماً معروضیت، غیر جانب داری اور پیشہ ورانہ لاتعلقی کے تناظر میں سمجھا جاتا ہے…… لیکن یہ اُصول، اگرچہ اہم ہیں، ایک بنیادی حقیقت کو اوجھل کر دیتے ہیں: صحافت ہمیشہ سے فعالیت (Activism) کی ایک صورت رہی ہے۔ اپنی اصل میں صحافت ایک اخلاقی اور سیاسی عمل ہے۔ یہ […]

’’دریائے سوات بچاو تحریک‘‘ کی مزاحمت کا سفر

Blogger Zuabir Torwali

(یہ معروضات ’’دریائے سوات بچاو تحریک‘‘ کے زیرِ اہتمام 21 نومبر 2025ء کو بحرین میں منعقدہ جرگے میں پیش کیے گئے ہیں۔)ہم ایک قوم ہیں۔ ہماری اپنی زمین، اپنی زبان، اپنی ثقافت اور اپنی تاریخ ہے۔ ہم خود کو دوسری قوموں سے الگ سمجھتے ہیں اور وہ بھی ہمیں خود سے الگ ہی سمجھتے ہیں۔ […]

کالام، بحرین اور مدین پرتجاوزات کی لٹکتی تلوار

Blogger Zubair Torwali

حالیہ دنوں کالام میں کئی دن تک مقامی لوگوں اور انتظامیہ کے بیچ مذاکرات کا کھیل جاری رہا۔ سوشل میڈیا پر سماجی کارکنوں اور سوشل میڈیا صحافیوں نے فریقین کے بیچ مذاکرات کی کام یابی اور کسی ایگریمنٹ کا بھی اعلان کیا۔ مبارک بادیں بھی دی گئیں۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کالام میں […]

توروالی پٹی، جنگلات و شاملات کی تقسیم و تنازعات

Blogger Zubair Torwali

جوں ہی اس مضمون کو لکھنا شروع کیا، تو میری فکر کئی جہتوں میں بٹ گئی۔ مَیں فلسفے، سیاسیات، سماجیات، بشریات اور نظریات میں منتشر ہوگیا۔ پھر سوچا کہ اس حصے کو چھوڑ کر سیدھا اُس تازہ مسئلے اور اس سے جڑی کچھ تاریخی باتیں قارئین کے سامنے رکھوں، جس نے حالیہ مہینوں اور گذشتہ […]

زبان اور ایتھنک قومیت

Blogger Zubair Torwali

زبان اور ایتھنک قومیت (Language and Ethnicity) کا باہمی تعلق سماجی، ثقافتی اور سیاسی علوم میں ہمیشہ ایک بنیادی اور متنازع موضوع رہا ہے۔ تاہم، صرف زبان کو ایتھنک شناخت کا مترادف نہیں سمجھا جاتا۔ ایتھنسیٹی کو نسل (Race) سے بھی الگ مانا جاتا ہے، کیوں کہ نسل خالصتاً حیاتیاتی (Biological) تصور ہے، جب کہ […]

فکری مکالمہ اور برداشت

Blogger Zubair Torwali

ذاتی اختلاف، فکری اختلاف کو جِلا بخش سکتا ہے…… اگر اس کی تطبیق درست طور پر کی جائے۔دانش وروں کے مابین ذاتی اختلافات چاہے وہ نظریۂ حیات، مزاج، پرورش ، نظریات، حتیٰ کہ شخصیت تک میں ہوں، اکثر فکری مباحث کو جنم دیتے ہیں۔ یہ اختلافات محض عدمِ اتفاق کی علامت نہیں، بل کہ انسانی […]

ماحولیاتی انصاف کی جدو جہد

Blogger Zubair Torwali

سوات کی فضائیں ہمیشہ اپنی خوب صورتی، ثقافت اور مزاحمت کی داستانوں سے گونجتی رہی ہیں۔ انھی فضاؤں میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی، جب کالام کے مقام پر ایک عظیم جرگہ منعقد ہوا۔ یہ جرگہ دراصل تحصیلِ بحرین کی تمام اقوام (توروالی، گاؤری، گوجر، پشتون، اوشوجو اور کھوار) کی ایک اجتماعی صدا تھا، جو […]

’’سوات کوہستان قومی جرگہ‘‘ کا اعلامیہ

Blogger Zubair Torwali

سوات کوہستان قومی جرگہ دراصل ’’امن جرگہ، کالام‘‘ کے زیر اہتمام 5 اکتوبر 2025ء کو ہوا، اعلامیہ ذیل میں ملاحظہ ہو:ہم، سوات کوہستان (تحصیلِ بحرین) کے عوامی نمایندگان، آج کالام میں جمع ہوکر اپنے تاریخی وطن، اپنی ثقافت، اپنی زبانوں اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے یہ اعلامیہ پیش کرتے ہیں۔ یہ قومی […]

کرۂ ارض، تسخیر سے نگہ داشت تک

Blogger Zubair Torwali

بونیر، سوات، باجوڑ اور شانگلہ میں سیلابوں کی وجہ سے حالیہ اندوہ ناک تباہی نے ہم سب کو ’’کلائمیٹ چینج‘‘ کا ماہر بنا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی مضامین دھڑا دھڑ لکھے اور شاید پڑھے بھی جا رہے ہیں۔ بہ ظاہر یہ ایک اچھا رجحان ہے، تاہم آیا یہ وقتی اگہی کسی دیرپا عمل […]

گورکین-مٹلتان ٹرانس میشن لائن اور عوامی بے چینی

Blogger Zubair Torwali

سب کو معلوم ہے کہ گذشتہ ایک سال سے گورکین کالام تا درال پاؤر ہاؤس (بحرین) بجلی کی ایک بڑی لائن بچھائی جارہی ہے۔ شروع میں اس کے خلاف کافی مزاحمت رہی اور لوگوں میں بے چینی بھی رہی۔ اس سلسلے میں مقامی طور پر کئی اہم اجلاس بھی ہوئے۔ جولائی کے اواخر میں یہاں […]

مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کا اخراج

Blogger Zubair Torwali

’’میرا نام تاجر ہے۔ مَیں چاہے مر بھی جاؤں، اپنی زمین کسی کو نہیں دے سکتا۔ یہ زمین مجھے میرے باپ سے وراثت میں ملی ہے۔ اگر میں اسے بیچ دوں، تو میرے پوتے اور پڑپوتے کہاں جائیں گے؟ میرے 9 بچے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ پہلے ان کو ذبح کرے، پھر یہ منصوبہ […]

مولانا خانزیب کی شہادت کی وجہ

Blogger Zubair Torwali

دنیا کی تاریخ میں مذہبی پیش واؤں کا کردار نمایاں رہا ہے۔ سلطنتوں کا قیام ہو کہ ریاستوں کی بقا و استحکام…… ان راہ نماؤں نے اس میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔اسی طرح طبقۂ صوفیا کا بھی بڑا کردار رہا ہے۔ صوفیا کو عموماً سیاست سے دور سمجھا جاتا ہے، تاہم تاریخ ہمیں […]

’’دریائے سوات بچاو تحریک‘‘ کے اہم مطالبات

Blogger Zubair Torwali

گذشتہ ایک سال سے بحرین (سوات) اور اس سے متصل علاقوں کے لوگوں نے ’’مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ‘‘ کے خلاف ایک تحریک ’’دریائے سوات بچاو تحریک‘‘ کے نام سے شروع کی ہے۔ اس تحریک نے ہر فورم اور ہر موقع پر اپنے مطالبات سامنے رکھے ہیں۔تحریک کے چیدہ چیدہ مطالبات ذیل میں ملاحظہ ہوں:٭ پہلا […]

’’دریائے سوات بچاو تحریک‘‘ کی تاریخ

Blogger Zubair Torwali

قارئین! ایک بات نوٹ کرلیں کہ زیرِ نظر تحریر میں صرف اُن بڑی سرگرمیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے، جو اس تحریک نے اب تک کی ہیں۔ روزانہ کے حساب سے یا بے شمار اندرونی اجلاسوں کی فہرست یہاں دینا مقصود نہیں، راقم۔٭ 28 جولائی 2024ء:۔ باقاعدہ ’’دریائے سوات بچاو تحریک‘‘ کا آغاز کیا […]

تجاوزات اور تضادات

Blogger Zubair Torwali

سال 2014ء میں ایک قانون ’’ریور پروٹیکشن‘‘ (River Protection) کے نام سے بنا ہے۔ مذکورہ قانون کے تحت حکومتی اہل کار کبھی کبھار جوش میں آکر کچھ مشینری لے کر جاتے ہیں اور دریائے سوات کے کنارے بنی عمارات کو گرا دیتے ہیں۔اب اُن کو سیالکوٹ کے ایک ہی خاندان کے 16 افراد کی دردناک […]

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کا مطلب……!

Blogger Zubair Torwali

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کا مطلب یہ ہے کہ موسمی لحاظ سے اور فطری اعتبار سے خوب صورت علاقوں کو کسی ’’بالا خانے‘‘ کی طرح لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے۔ حکومتوں سمیت اس شعبے سے متعلق سارے لوگ صرف ’’دلالی‘‘ کرتے ہیں۔ اس بارے میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں نہ مقامی […]

مون سون، سوات اور سانحۂ بائی پاس

Blogger Zubair Torwali

موسم کے حساب سے سوات وادی کو تین زونز (Zones) میں تقسیم کیا جاتا ہے: لوئر سوات، اَپر سوات اور سوات کوہستان (تحصیلِ بحرین کا پورا علاقہ جس میں مدین، بحرین اور کالام کے پہاڑ اور ساری وادیاں شامل ہیں)۔لوئر سوات چارباغ تک ہے، جب کہ اَپر سوات فتح پور تک کا علاقہ ہے۔لوئر سوات […]

کالام مشاورتی جرگہ کی روداد

Blogger Zubair Torwali

امسال 18 مئی کو ’’دریائے سوات بچاو تحریک‘‘ کے مدین میں مشاورتی و مزاحمتی جرگے کے بعد تحریک مسلسل یہ سمجھتی تھی کہ وہ کالام میں بھی ایک ایسے جرگے کا انعقاد کرے۔ اسی سلسلے میں ایک مہینے کے بعد مورخہ 20 جون (2025ء) کو کالام میں یہ جرگہ منعقد کیا گیا، جس کی مختصر […]

ایک نئے استعمار کا جنم

Blogger Zubair Torwali

کبھی باقاعدہ کرکٹ نہیں کھیلی۔ اچھے ’’بیٹر‘‘ ہونے کا خواب ادھورا ہی رہا۔ لڑکپن میں اچھا بیٹر بننے کی خواہش تھی، سو خوابوں میں متواتر ایک اُوور میں 8 چھکے لگاتا، کہ میرسے سامنے باؤلر دو ’’نو بالز‘‘ بھی کرتا۔اسی طرح اچھی انگریزی کبھی نہیں بول سکا۔ لہٰذا والدہ صاحبہ کہتی تھی کہ لڑکپن میں […]

اختلاف کھلے سماج کا حسن ہے

Blogger Zubair Torwali

اختلاف کھلے سماج (Open Society) کا حسن ہوتا ہے۔ یہ اُن بندھنوں کو توڑ دیتا ہے، جن کی بہ دولت سماج کو ایک خاص ضابطے میں بند کردیا جاتا ہے، جو اکثر ایک خاص طبقۂ اشراف کے حق میں ہوتا ہے۔اتفاق و اتحاد جب اختلاف کے بعد کسی سماج میں آجائے، تو یہ اس کا […]