مائنس ون فارمولہ سیاست سے مائنس کیا جانا چاہیے

Rafi Sehrai

بدقسمتی سے ملکِ عزیز میں جمہوریت کا حال ماضی سے لے کر حال تک مخدوش اور پتلا رہا ہے۔ مستقبلَ قریب میں بھی اس میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے کہ ہمارے اداروں اور سیاست دانوں نے ماضی کے تجربات اور غلطیوں سے سبق حاصل کرنے اور ذمے داروں کے انجام سے سیکھنے […]

ادھوری معلومات کی بنا پر رائے قائم نہ کیجیے

Blogger Rafi Sehrai

پوری دنیا میں یہ رواج سا بن گیا ہے کہ لوگ اکثر ادھوری معلومات کی بنیاد پر ہی رائے قائم کرلیتے ہیں اور اُس رائے کو حتمی بھی تصور کرلیتے ہیں۔ ہمارے ہاں تو یہ پریکٹس معمول سے بھی کچھ زیادہ ہی ہے۔ کبھی کسی نے تصویر کے دونوں رُخ دیکھنے کی زحمت ہی نہیں […]

موسمِ ساگ آن پہنچا

اگر آم پھلوں کا بادشاہ ہے، تو ہم ساگ کو سبزیوں کا بادشاہ کَہ سکتے ہیں۔ کیوں کہ جب ساگ کا موسم آتا ہے، تو پھر ہر گھر میں ساگ ہی کی حکم رانی ہوتی ہے۔ ہم نے سنا ہے کہ ہیر اپنے رانجھے کے لیے بیلے میں چُوری لے کر جایا کرتی تھی، مگر […]

عقیدت کے نام پر بے ادبی

Blogger Rafi Sehrai

محبت تمام جذبوں پر حاوی ایک ایسا جذبہ ہے، جس میں سود و زیاں کا حساب نہیں دیکھا جاتا۔ محبوب کی خوشی اور خوش نودی کے لیے محب ہمہ وقت حاضر اور ہر قسم کے حکم کی بجا آوری کو تیار ملتا ہے۔ رفیع صحرائی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک […]

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں نورا کشتی

Blogger Rafi Sehrai

آج کل بلاول بھٹو زرداری ’’اینگری ینگ مین‘‘ بنے ہوئے ہیں۔ وہ آئے دن ’’ن لیگ‘‘ پر تاک تاک کر نشانے لگا رہے ہیں۔ تازہ ترین بیان میں اُنھوں نے فرمایا ہے کہ عمران خان کو جیل بھیج کر ملکی مسائل حل نہیں ہوئے۔ قبل ازیں وہ متعدد بار الیکشن کے فوری انعقاد کا مطالبہ […]

آن لائن ارننگ سے خوش حالی لائیں

Rafi Sehrai

پاکستان میں اِس وقت 8 کروڑ سے زاید لوگ سوشل میڈیا کے صارف ہیں، جو زیادہ تر فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹا گرام، ٹویٹر، یوٹیوب اور ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اچھی چیز ہے۔ آپ پوری دنیا سے جڑے رہتے ہیں۔ دنیا بھر کے اہم واقعات، حالات کی تبدیلیوں، اہم ایجادات […]

خوددار لوگوں کی قدر کیجیے

Blogger Rafi Sehrai

جوں جوں ہم ماڈرن ہوتے جا رہے ہیں، ہماری زندگی میں مصنوعی پن، بناوٹ اور گلیمر کا عمل دخل بڑھتا جا رہا ہے۔ ہم اخلاقی اقدار سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ہم میں سے اکثریت کا وطیرہ بن چکا ہے کہ دوسروں کو اپنی شان و شوکت اور طرزِ زندگی سے مرعوب کرکے تسکین […]

اولاد کو قربانی کا بکرا مت بنائیں

Scapegoat

ہمارے ہاں روایات کے نام پر اولاد کو اپنی خواہشات کی بھینٹ چڑھانے کا رواج صدیوں سے چلا آ رہا ہے۔ خاص طور پر بیٹیوں کو تو انسان سمجھا ہی نہیں جاتا…… جانوروں کی طرح اُن کا سودا کر دیا جاتا ہے۔ اُن کی شادی کو 100 فی صد اپنی مرضی سے طے کرنا بھی […]

کریک ڈاؤن، نوٹوں کی بندش اور شوگر مافیا

پورے ملک میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے۔ واپڈا اہل کاروں کے ساتھ مقامی پولیس بھی اس آپریشن میں شامل ہے۔ متعدد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور اُن سے بھاری جرمانے وصول کیے جاچکے ہیں۔ رفیع صحرائی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر […]

بجلی بلوں میں ریلیف کو بھول جائیں

Rafi Sehrai , رفیع صحرائی

لیجیے جناب! وہی ہوا جس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ آئی ایم ایف نے نگران حکومت پاکستان کی طرف سے پیش کیا جانے والا ’’ریلیف پلان‘‘ نامنظور کر دیا۔ حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ بجلی کی مد میں صارفین کو ریلیف دینے کی صورت میں ملکی خزانے پر ساڑھے چھے ارب […]

قومیں کیسے بنتی ہیں؟

Rafi Sehrai

قومیت کے دو تصور ہیں۔ ایک مغربی تصور جس کے تحت ایک ملک کے رہنے والے لوگ ایک قوم ہیں۔ مثلاً: امریکی قوم، فرانسیسی وغیرہ۔ دوسرا اسلام کا تصور، جو قومیت یا سرحدوں کا محتاج نہیں۔ اس تصور کے تحت پوری دنیا کے مسلمان ایک قوم ہیں۔ رفیع صحرائی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے […]

موبائل فون کا ہماری زندگی پر منفی اثر

چند سال پہلے تک جب موبائل فون نہیں تھا، تو زندگی میں سکون ہی سکون تھا۔ تب لوگوں کے پاس وقت بھی ہوتا تھا اور رشتوں میں خلوص و مروت کی چاشنی بھی تھی۔ اپنے عزیزوں، دوستوں اور پیاروں کی خوشی اور غمی میں شمولیت لازمی بھی تھی اور اس کے لیے وقت بھی نکل […]

غیرت ہے بڑی چیز جہانِ تگ و دو میں

پاکستان کی ایک پرانی پنجابی فلم ’’چڑھدا سورج‘‘ کا ایک گیت جسے نسیم بیگم نے گایا تھا، آج رہ رہ کر یاد آ رہا ہے: سجن سوہنا نہ ملے نا سہی ملے تے غیرت والا نی بھاویں ہووے رنگ دا کالا نی یعنی محبوب خوب صورت نہ ملے، تو پروا نہیں، لیکن وہ غیرت مند […]

انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں

Elections in Pakistan by Blogger Rafi Sehrai

پاکستان کے چاروں صوبوں اور مرکز کی منتخب اسمبلیاں ختم ہوچکی ہیں۔ مرکز میں نگرانوں نے عنانِ حکومت سنبھال لی ہے۔ صوبوں میں بھی نگرانوں کے تقرر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ آئین کے مطابق نگران حکم رانوں نے 90 روز تک ملکی اور صوبائی معاملات چلانے کے ساتھ ساتھ نئے الیکشن کرانے میں […]

ہے ظلم کہ ظالم کے طرف دار ہیں ہم لوگ

جس معاشرے میں ظلم اور جبر حد سے بڑھ جائے، تو لوگوں کی اکثریت ظالم کی طرف دار بن جاتی ہے۔ اِس وجہ سے نہیں کہ اُنھیں ظلم پسند ہوتا ہے، بلکہ اِس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اکثریت بزدل ہوتی ہے اور سمجھتی ہے کہ اِس طرح سے ظالم کے ظلم سے اُنھیں […]

اقوامِ متحدہ کا اسمارٹ فون پر پابندی کا مطالبہ

لیجیے جناب! خبر یہ ہے کہ اقوامِ متحدہ نے دنیا بھر کے اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں بین الاقوامی ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسکولوں اور گھروں میں اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کا بہت زیادہ استعمال […]

اسحاق ڈار ہی نگران وزیرِ اعظم ہوں گے

موجودہ حکومت کا جانا اب دنوں کی بات ہے۔ نگران وزیرِ اعظم کے نام کے سلسلے میں گذشتہ قریباً ایک مہینے سے مشاورت کاعمل جاری ہے۔ اس ایک مہینے کے دوران میں نصف درجن نام سامنے آئے اور ہر نام کے ساتھ ’’آیندہ کا یقینی نگران وزیرِ اعظم‘‘ لکھ کر دعوا کیا جاتا رہا کہ […]

کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جا رہی ہے؟

اگر عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے کوئی ابہام تھا، تو الیکشن کمیشن نے اُسے بھی دور کر دیا۔ خبر یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے ’’بلے‘‘ کے نشان کو بیلٹ پیپر میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ پاکستان تحریکِ انصاف آیندہ الیکشن میں شاید حصہ […]

ایک ملین ڈالر کا سوال، انتخابات بروقت ہوں گے؟

آج کل یہ ملین ڈالر کا سوال بنا ہوا ہے کہ کیا عام انتخابات وقت پر ہوں گے؟ اس سوال کے مختلف حلقوں کی جانب سے مختلف جوابات آ رہے ہیں۔ کسی کے نزدیک الیکشن کا انعقاد بہت مشکل ہے، جب کہ کوئی انتخابات کو وقت پر ہوتا ہوا دیکھ رہا ہے۔ بعض کے نزدیک […]

عمران خان کا المیہ

وفاقی حکومت چھن جانے کے بعد بھی پی ٹی آئی کے پاس پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی چار حکومتیں موجود تھیں۔ یہ کہنا چاہیے کہ 60 فی صد سے زائد علاقے اور لوگوں پر پی ٹی آئی حکم ران تھی۔ تب پی ٹی آئی کے وزرا طنزاً کہا کرتے تھے کہ […]

شہنشاہی مراعاتی بِل کی واپسی

خبر یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے شدید مخالفت اور تنقید کے بعد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنے اور اپنے جیسوں کے لیے پیش کردہ ’’شہنشاہی مراعاتی بِل‘‘ واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے پیش کرنے والے سینیٹرز کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس بِل کو واپس لے لیا جائے۔ […]