میاں منظور احمد وٹو کی یاد میں

Blogger Rafi Sehrai

سابق وزیرِ اعلا پنجاب، میاں منظور احمد وٹو طویل علالت کے بعد منگل 16 دسمبر 2025ء کی سہ پہر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ اُن کی رحلت کی خبر ضلع اوکاڑا کے عوام کو رنجیدہ و افسردہ کرگئی۔ ضلع ایک عظیم انسان، مشفق بزرگ، کام یاب ترین سیاست […]

ساؤنڈ سسٹم ایکٹ: ریاستی کنٹرول یا سماجی جبر؟

Blogger Rafi Sehrai

خبر ہے کہ بہاولنگر میں پولیس نے دولھے کو مہندی کی رات گرفتار کرلیا۔ کیوں کہ مبینہ طور پر دولھے نے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس کے بعد اُس کو شیروانی سمیت ساری رات تھانے کی حوالات میں رکھا گیا۔ حالاں کہ صبح اُس کی بارات روانہ ہونا تھی۔ دولھے کو شادی […]

عمران خان کی رہائی میں رکاوٹ کون؟

Blogger Rafi Sehrai

خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِ اعلا سہیل آفریدی بڑے غصے میں ہیں۔ اُنھیں غصہ اس بات پر ہے کہ ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہوتے ہوئے بھی اُنھیں مقتدر حلقوں سے عزت نہیں مل رہی۔ اُن کی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ اس معاملے کو لے کر وہ ڈپریشن کا شکار ہوتے جا […]

پنجاب میں جمہوریت کی نرسری بند؟

Blogger Rafi Sehrai

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔ ابھی چند ہی روز پہلے الیکشن کمیشن نے اسی سال دسمبر 2025ء میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔ صوبہ کے لوگوں میں خوشی کی لہر […]

نکاح نامہ: اصلاح کی ضرورت

Blogger Rafi Sehrai

شادی کرنا سنت بھی ہے اور معاشرتی ضرورت بھی۔ یہ ایک خوب صورت بندھن ہے، جو مرد و عورت کی زندگی میں توازن لانے کا باعث بنتا ہے۔ یہ زندگی بھر کے لیے قائم کیا جانے والا رشتہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لڑکی کے لیے لڑکے کا یا لڑکے کے لیے لڑکی کا […]

کوبلیشن طریقۂ علاج، طب کے نئے در وا

Blogger Rafi Sehrai

جب سے مریم نواز شریف نے پنجاب میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی ہے، اُس پہلے لمحے ہی سے اُنھوں نے اپنے صوبے کے عوام کی خدمت پر کمر کسی ہوئی ہے۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مریم نواز ایک وِژنری حکم ران کے طور پر سامنے آئی ہیں، جسے اپنے عوام کے مسائل، […]

عالمی یومِ خواندگی اور ہماری ذمے داریاں

Blogger Rafi Sehrai

ہر سال 8 ستمبر کو دنیا بھر میں عالمی یومِ خواندگی منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ یاد دلانا ہے کہ تعلیم انسانی حقوق میں سب سے بنیادی حق ہے۔ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کا پہلا زینہ ہے۔ افسوس کہ 21 ویں صدی کا پہلا ربع گزر جانے […]

آدھا سچ

Blogger Rafi Sehrai

پی ٹی آئی کے اہم راہ نما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ کی ایکس ٹینشن پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔یہ وہی اسد قیصر ہیں، جنھوں نے 9 مئی کے حوالے سے جوشِ جذبات میں آ کر ایک مرتبہ فرمایا تھا کہ ’’معافی تو […]

دو قومی نظریے والی وفاقی بجٹ

Blogger Rafi Sehrai

وہی ہوا جس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ حکومت نے توقعات کے عین مطابق سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے ساتھ ہاتھ کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین کے ساتھ تمام وعدوں کو پسِ پشت ڈال کر وزیرِ اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ سے بجٹ منظوری کے وقت کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران میں […]

تجمل کلیم: پنجابی شاعری کا امام

Blogger Rafi Sehrai

پنجابی زبان کے عظیم شاعر تجمل کلیم انتقال کرگئے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے، مگر گذشتہ ایک سال سے اُن کی طبیعت سخت ناساز تھی۔پچھلے سال جناح ہسپتال میں ننگے فرش پر پڑے تجمل کلیم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، تو دوستوں کی کوششوں سے اُن کو علاج میں کچھ سہولت […]

BA پہلے اور FA بعد میں پاس کرنے والا سیاست دان

Blogger Rafi Sehrai

تعلیم ہر مسلمان مرد اور عورت پرفرض ہے۔ یہ ایسا فرض ہے جس کی ادائی گود سے گور تک جاری رکھنے کا حکم پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم نے دیا ہے۔ اگر حالات کی ستم ظریفی کا شکار کوئی شخص اوائلِ عمری میں زیورِ تعلیم سے آراستہ نہیں ہوسکا تو کیا ہوا۔ وہ […]

مہنگائی کی شرح میں کمی کے دعوؤں کا جائزہ

Blogger Rafi Sehrai

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف آئے دن مہنگائی کی شرح میں کمی کے جو دعوے کرتے ہیں، وہ اتنے غلط بھی نہیں۔ اس دعوے کے پیچھے دراصل حکومت کی ایسی باریک واردات ہوتی ہے، جسے سمجھنا عوام کے بس کی بات نہیں۔ اگر کل کلاں کو حکومت یہ دعوا کر دے کہ مہنگائی میں اضافے […]

پلاسٹک بیگ، پوشیدہ خطرہ

Blogger Rafi Sehrai

شاپنگ بیگز آج کل ناگزیر ضرورت کا روپ دھار چکے ہیں۔ جس طرح موبائل فون نے بہت سی اشیا اور گیجٹس کو نگل لیا ہے، اُسی طرح شاپنگ بیگ نے بھی کئی چیزوں اور روایات کو ڈکار مار کر ہضم کرلیا ہے۔ موبائل فون نے گھڑی، کیمرا، ویڈیو کیمرا، خط، عید کارڈ، ریڈیو، ٹیپ ریکارڈر، […]

پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے؟

Blogger Rafi Sehrai

یہ بیانیہ بڑی شد و مد سے آج کل پھیلایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ’’فارورڈ بلاک‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ شاید دو ماہ تک یہ فارورڈ بلاک کھل کر سامنے آ جائے گا۔اہم بات یہ ہے کہ ذرائع کے دعوے کے مطابق فارورڈ بلاک میں پی ٹی آئی کے […]

حافظ نعیم کا احتجاج کا فیصلہ بروقت ہے

Blogger Rafi Sehrai

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان عوام اور کسانوں کے حقوق کے لیے ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی کی قیمت 10 روپے کی جائے۔ کسانوں سے ان کی گندم 4 ہزار روپے فی من خریدی جائے۔ ٹیوب ویل کے لیے بجلی کا فلیٹ ریٹ […]

منڈی احمد آباد کا تاریخی مندر

Blogger Rafi Sehrai

قریباً سات کنال رقبے پر مشتمل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول منڈی احمد آباد (اولڈ کیمپس) کی عمارت تقسیمِ بر صغیر سے پہلے ہندوؤں کا مندر ہوا کرتا تھا۔ یہ مندر ابھی زیرِ تعمیر تھا، جب پارٹیشن ہوگئی۔ مندر کی مرکزی عمارت اور مینار تعمیر ہوچکے تھے۔ مرکزی عمارت کا فرش ابھی نہیں ڈالا گیا تھا۔ […]

طلحہ الیاس اور ثاقب اکرام کا کارنامہ

Blogger Rafi Sehrai

خوش آیند بات ہے کہ پاکستان کی ایک نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ ’’طلحہ الیاس‘‘ اور ’’ثاقب اکرام‘‘ نے نہایت منفرد اور کارآمد خصوصیات والا ایسا ہیلمٹ تیار کیا ہے، جو حادثے کی صورت میں فوری طور پر ایمبولینس کو طلب کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کو بھی حادثے اور جائے وقوعہ کی اطلاع کرسکتا […]

ڈاکوؤں کی واردات کے بدلتے طریقے

Blogger Rafi Sehrai

وقت کے ساتھ ساتھ ڈاکوؤں نے بھی اپنی واردات کے طریقے تبدیل کرلیے ہیں۔ پہلے صرف رات کے اندھیرے میں ڈاکے ڈالے جاتے تھے۔ جس گھر میں واردات کرنے جانا ہوتا، وہاں جانے سے پہلے مکمل منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔ اگر کسی بڑے زمین دار یا چوہدری کے گھر ڈاکا ڈالنا ہوتا، تو اس […]

وفاقی کابینہ میں توسیع اور پیپلز پارٹی کے تحفظات

Blogger Rafi Sehrai

وفاق میں دو درجن سے زائد وزرا اور مشیران وفاقی کابینہ میں شامل کرلیے گئے ہیں۔ اس وقت وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 47 ہو گئی ہے، جو ایک دو روز میں 50 ہو جائے گی کہ تین منتخب وزرا اسلام آباد میں ٹریفک جام ہونے کے سبب بروقت ایوانِ صدر حلف برداری کے […]

نان کسٹم پیڈ اشیا کے نام پر آن لائن فراڈ

Blogger Rafi Sehrai

ایک بات ذہن نشین کرنے کی ہے کہ ڈیجیٹل فراڈ زیادہ تر ایسے افراد کے ساتھ ہوتا ہے، جو لالچ میں آتے ہیں۔ کبھی یہ لالچ کسی انعامی اسکیم کے نام پر دیا جاتا ہے۔ کبھی آن لائن کام کرنے کے نام پر اور کبھی سستی اشیا کے نام پر۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا […]

سوشل میڈیا اور ذاتی معلومات

Blogger Rafi Sehrai

سوشل میڈیا نے ہمارا سکون غارت کرکے رکھ دیا ہے۔ یہ ہماری زندگی میں اس حد تک دخیل ہوگیا ہے کہ اس نے تمام تر پرائیویسی کو ختم کرکے رکھ دیا ہے۔ ماحول، حالات اور اقدار تک سوشل میڈیا نے تبدیل کر دی ہیں۔ ہماری ترجیحات بدل گئی ہیں۔ کل تک جن چیزوں، باتوں اور […]