فارم 47 کی پیداوار جمہوریت

Blogger Fazal Manan Bazda

جو لیڈر جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں، اُن کا اگر بہ غور جائزہ لیا جائے، تو معلوم ہوگا کہ سب نے آمریت کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔ اکثر سوال اُٹھتا ہے کہ ہماری جمہوریت ہے کیا؟ تو اس کا سادہ سا جواب ہے کہ پاکستانی جمہوریت کسی طور جمہوری اور عوامی جد و […]

سماجی گھٹن

Blogger Tariq Hussain Butt

ہم ایک ایسے ملک کے شہری ہیں جس میں ’’دھونس‘‘ اور دھاندلی سکہ رائج الوقت ہیں۔ طاقت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ ہماری روایت بنتی جا رہی ہے۔ جمہور کی آواز بے وقعت بنی ہوئی ہے، جب کہ ووٹ کا تقدس روز بہ روز اپنی تقدیس کھوتا جا رہا ہے۔ گویا ووٹ ایک ایسی شے […]

دورِ ریاستِ سوات کے ایک قصاص کی کہانی

Swat State Blogger Fazal Raizq Shahaab

اس تحریر کے ساتھ سیدو بابا مزار کی ایک تصویر دی جا رہی ہے جس میں لکڑی کا ایک پُل نظر آرہا ہے۔ مذکورہ پُل کے دوسرے اینڈ پر ایک تو شاہی محمد ولد نظرے حاجی صاحب کی کپڑے کی دُکان تھی۔ کبھی کبھی امیر زادہ اُستاد صاحب بھی کپڑا ناپتے نظر آتے تھے۔ فضل […]

عوامی فلاحی منصوبے اور عدالتی رکاوٹیں

Advocate Muahammad Riaz

گذشتہ روز ٹی وی چینلوں پر ہوش رُبا خبر دیکھنے سننے کو ملی کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طلبہ کو الیکٹرک بائیکس چند روز تک تقسیم کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے الیکٹرک بائیکس کی قرعہ اندازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کردی۔ معزز جج نے کہا کہ طلبہ کو پبلک ٹرانسپورٹ کی […]

’’ہیرامنڈی‘‘ جوابِ آں غزل

Heera Mandi

محترم منصور ندیم! مشکور ہوں کہ آپ نے نیٹ فلیکس سیریز ’’ہیرامنڈی‘‘ بارے لکھا اور لکھائی کے حساب سے بہت خوب لکھا…… مگر کچھ تحفظات اور سوالات آپ کے لیے چھوڑ رہا ہوں۔ اُصولی طور پر آپ اس سیریز کے لیے نیٹ فلیکس پر نہیں گئے اور نہ ارادہ ہی ہے، تو آپ اس پر […]

ہیرا منڈی، تصویر کا دوسرا رُخ

Heera Mandi

تحریر: منصور ندیم  آج کل پڑوسی ملک میں بننے والی نیٹ فلیکس فلم ’’ہیرا منڈی‘‘ کا بڑا تذکرہ ہے۔ مَیں نے یہ فلم دیکھی ہے نہ ابھی تک دیکھنے کا موڈ ہے، مگر اب تک اس فلم پر بانٹا جانے والا ’’گیان‘‘ بہت پڑھا ہے۔ کوئی ان تبصروں میں فسوں نگاری ڈھونڈ رہا ہے، کوئی […]

کشور سلطان (شخصیت و فن)

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

کشور سلطان کا نام جو بھی سنتا ہے، اُسے علی حیدر جوشیؔ کا لکھا ہوا یہ گیت سر تہ می کینہ خوشی میدان دے سلگئی می راغلے، روح می روان دے ضروریاد آتا ہے، جسے کشور سلطان اور گلنار بیگم نے مل کر گایا تھا۔ کشور سلطان کا تعلق فن کار گھرانے سے تھا۔ اُن […]

جان ملٹن کی ’’گم شدہ جنت‘‘

Doctor Mubarak Ali

پیدایش: 1608ء انتقال: 1674ء جان ملٹن (John Milton) انگریزی ادب کا ایک بڑا شاعر ہے، جسے شیکسپیئر کے بعد دوسرا درجہ دیا جاتا ہے۔ اُس نے اعلا تعلیم کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی اور پھر اپنے باپ کے دیہاتی مکان میں تنہائی اختیار کرکے چھے سال تک اُن تمام علوم کا مطالعہ کیا، جو اُس […]

گندم بحران، کیا ذمے دار سزا پائیں گے؟

Blogger Rafi Sehrai

گندم بحران نے کسان طبقے میں بے چینی کی لہر ہی پیدا نہیں کی، بلکہ اسے کاشت کاری سے بھی متنفر کر دیا ہے۔ کس قدر قابلِ رحم صورتِ حال ہے کہ پروڈیوسر اپنی پراڈکٹ یا پروڈکشن کی قیمت کا تعین بھی نہیں کرسکتا۔ ایک قلفی فروش، چھابڑی والا، ریڑھی پر رکھ کر چیزیں فروخت […]

فضل ربی راہیؔ، سوات کی صحافت کا درخشندہ باب

Blogger Sajid Aman

شاعر، ادیب، دانش ور، نقاد، ایڈیٹر، کالم نویس، پبلشر…… یہ ہمہ جہت شخصیت فضل ربی راہیؔ صاحب کی ہے، جو بنگالی خاندان کے چارباغ گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ اُن کے دادا مینگورہ شہر میں ایک ممتاز طبیب تھے، جو خوب صورت اور وجہہ شخصیت کے مالک تھے۔ امیر طبیب صاحب کے والد صاحب […]

سوات میں پولیس گردی نامنظور

Blogger Talimand Khan

جب قانون نافذ کرنے والے یہ سمجھنے لگیں کہ قانون کے نفاذ کے لیے اس کو توڑنا، مروڑنا یا صریحاً اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنا کوئی معیوب بات نہیں، تو سمجھیں کہ دال میں کچھ کالا ہے یا پھر پوری دال ہی کالی ہے۔ کچھ اس قسم کی دال کا نظارہ راقم نے اپنی ایک پیدل […]

دیوسائی کے برفانی چیتے

Blogger Haneef Zahid

گذشتہ سہ پہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بُک‘‘ پر اِک پوسٹ نظر کے سامنے چمکی، جو اِک عزیز مہربان محمد حسن ڈورو کے اک محیر العقول کارنامے کے بارے میں تھی، جس میں اُن کو اپریل میں دیوسائی عبور کرنے کی مبارک باد دی گئی تھی۔ یہ پڑھ کر ہم انگشتِ بہ دنداں […]

صحافت کا ارتقائی سفر اور ہم

Blogger Sajid Aman

ہندوستان میں پاکستانی صحافت کا مذاق اُڑایا جاتا ہے۔ ویسے تو ہندوستانیوں کی عادت ہے پاکستان کے مذاق اڑانے کی، لیکن دو باتوں میں ہندوستانیوں کا مذاق وزنی لگتا ہے۔ ایک جب پاکستانی کہتے ہیں کہ ’’اگر ہندوستان نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو……!‘‘ ہندوستانی میڈیا میں اس قسم کے مکالموں کا […]

کتاب ’’جانے دیں‘‘ کے 10 اسباق

Book Review by Tahir Rajpoot

تحریر و تلخیص: طاہر راج پوت کتاب ’’جانے دیں‘‘ جھک جانے کی طرف راستہ ہے۔ یہ کتاب جو زندگی کے بہاو کے ساتھ چلنے کا نام ہے، سے 10سنہری اُصول نذرِ قارئین ہیں: ٭ اٹیچمنٹس کو چھوڑ دیں:۔ اپنی خواہشات، مطلوبہ نتائج اور توقعات کے ساتھ اٹیچمنٹ چھوڑ دیں۔ زندگی کے ہر پہلو کو کنٹرول […]

گندم سکینڈل، حکومت کہاں کھڑی ہے؟

Blogger Syed Shahid Abbas Kazmi

بات انتہائی سادہ سی ہے۔ آپ کو اپنے خرچ کے لیے گُڑ کی دو ڈلیاں چاہیے ہوں…… اور آپ کے پاس گُڑ کی ایک پوری بوری پڑی ہو۔ سونے پہ سہاگا یہ کہ اس بوری کے علاوہ بھی آپ کو کوئی کہے کہ نہیں آپ دو بوریاں اور خرید لیں، تو یقینا آپ وہ دو […]

’’ودرنگ ہائٹس‘‘ عشقِ بلا خیز کی داستاں

Book Review by Anwar Mukhtar

تبصرہ: انور مختار  شہزاد حسین بھٹی صاحب ’’ہم سب بلاگ‘‘ پر اس ناول کے بارے میں لکھتے ہیں کہ ایملی کا ناول ’’ودرنگ ہائیٹس‘‘ پہلی بار 1847ء میں ایلس بیل کے قلمی نام سے شائع ہوا، لیکن 1850ء میں شائع ہونے والا ایڈیشن ان کے حقیقی نام سے چھاپا گیا۔ یہ ناول گوتھک فکشن ہے […]

فلسفہ کی تاریخ (اُنتیس واں لیکچر)

Maisam Abbas Alizai

تحریر و ترتیب: میثم عباس علیزئی (’’فلسفہ کی تاریخ‘‘ دراصل ڈاکٹر کامریڈ تیمور رحمان کے مختلف لیکچروں کا ترجمہ ہے۔ یہ اس سلسلے کا اٹھائیس واں لیکچر ہے، مدیر) ٭ افلاطون کی ری پبلک/ ریاست (The Republic):۔ افلاطون نے اپنے ’’علمیاتی نظریے‘‘ (Theory of Knowledge) کی بنیاد پر اخلاقیات (Ethics) کی بنیاد رکھی، یعنی کہ جو […]

یہ مسلماں ہیں جنھیں دیکھ کے شرمائیں یہود

Blogger Syed Fayaz Hussain Gailani

مَیں دین کے استعمال و تشریح وغیرہ پر پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر لکھنے کی ہمیشہ کوشش کرتا ہوں۔ جس پر میرے قارئین اور دوستوں کی بہت کم تعداد خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جب کہ زیادہ تعداد اُن لوگوں کی ہے کہ جو مجھے اس موضوع پر بات کرنے سے منع کرتے ہیں۔ […]

پنجاب، جعلی صحافیوں پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Blogger Rafi Sehrai

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جعلی صحافیوں پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پولیس افسران صحافیوں کے پریس کارڈ چیک کرسکتے ہیں۔ اگر کسی صحافی کے پاس غیر رجسٹرڈ اخبار، چینل یا پریس کلب کا کارڈ ہوا، تو اُس کے خلاف دفعہ 468, 459 اور 471 کے تحت […]

کام سے محبت

Sardar Deewan Singh Maftoon

ایڈیٹر ’’ریاست‘‘ کی عمر ایک ماہ دس روز کی تھی جب والد کا انتقال ہوگیا اور یتیمی نصیب ہوئی۔ اُس وقت گھر میں روپیا، زیورات، زمین اور مکانات کے کاغذ تھے۔ کیوں کہ والد صاحب نے اپنی کام یاب زندگی میں کافی روپیا پیدا کیا تھا، مگر والد کے انتقال کے بعد رشتہ داروں نے […]

چشتی چمن جان

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

چشتی چمن جان کا اصل نام ختم النسا تھا، لیکن موسیقی کی دنیا میں ’’چشتی چمن جان‘‘ کے نام سے جانی جاتی تھیں۔ ایسا اس لیے تھا کہ وہ چشتیہ سلسلے کی پیر و کار تھیں۔ ختم النسا کے والد کا نام عزت خان تھا، جو سارندہ (آلۂ موسیقی) بجانے کا ماہر تھا۔ عزت کا […]