افغان، پٹھان اور پختون

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

(قارئینِ کرام! زیرِ نظر تحریر در اصل پشتو زبان میں شائع ہونے والے ماہ نامہ ’’لیکوال‘‘، دسمبر، جنوری 2023ء/ 2024ء میں ڈاکٹر سلطانِ روم کے مضمون ’’افغان، پٹھان اور پختون‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، کامریڈ امجد علی سحابؔ)افغان، پٹھان اور پختون نام ایک مخصوص گروہ یا لوگوں کے لیے بولے اور استعمال کیے جاتے ہیں۔ […]

برٹش سامراجیت، سرتور فقیر اور سواتیوں کی بغاوت

Blogger Doctor Gohar Ali

٭ پس منظر:۔ اَخوند صاحب کی وفات ( 1877-78ء) کے بعد، سوات میں مختلف دعوے داروں کے درمیان اقتدار کے حصول کے لیے کئی سالوں تک اندرونی جھگڑے اور سازشیں جاری رہیں۔ (Hay, The Yousafzai State of Swat, 513)برطانوی حکومت کے لیے بڑے خطرات میں امیر افغانستان (امیر عبدالرحمان) کا سوات پر دعوا اور سوویت […]

سوات میں موسیقی اور رقاصی کے چند پہلو

Doctor Sultan e Rome

رقص و سرود یا موسیقی اور رقاصی کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ کوئی موسیقی کو روح کی غذا گردانتا ہے، تو کوئی اسے گندگی و غلاظت۔ کوئی اسے شریعتِ اسلامی میں ممنوع مانتا ہے، تو کوئی اس کو طریقت میں جائز مانتا چلا آرہا ہے۔ اِن متضاد آرا کے باجود یہ ہر دور میں کسی […]

تاریخ دُشمنی

Blogger Doctor Sultan e Rome

(نوٹ:۔ اِس مضمون کے لکھنے کا مقصد کم الفاظ اور مختصر تحریر میں تاریخ اور تاریخ کے مضمون کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔ اور اس واہمے کو دور کرنے کی کوشش بھی ہے کہ تاریخ خالی خولی پرانے قصے کہانیاں ہیں اور موجودہ وقت اور دور میں اِس کی کوئی علمی اور عملی اہمیت […]

باچا خان کے ساتھ میرے سفر کی یادداشت

Blogger Sajjad Ahmad

(زیرِ نظر تحریر دراصل ڈاکٹر سلطانِ روم صاحب کے پشتو مضمون ’’د باچا خان سرہ زما د سفر یاداشت‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، جو ماہنامہ ’’لیکوال‘‘ اکتوبر، نومبر 2023ء میں شائع ہوا ہے، مترجم) 1986ء میں، مَیں، خورشید اور حبیب اللہ جو کراچی یونی ورسٹی میں میرے ہم جماعت تھے، پہلے سمسٹرکے خاتمے کے بعد […]

نوابِ دِیر شاہ جہان خان اور تعلیم و صحت

Doctor Sultan e Rome of Swat

بچپن سے سنتے چلے آرہے تھے کہ نوابِ دِیر محمد شاہ جہان خان نے ریاستِ دِیر میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے نہ صرف اس ضمن میں اپنی ریاست میں کوئی کام نہیں کیا بلکہ دوسرے حوالوں سے بھی اِس قسم اور دوسرے ترقیاتی کاموں کی حوصلہ […]

سوات میں کسی خان یا پختون کو بادشاہ کیوں نہیں بنوایا گیا؟

Doctor Sultn e Rome

کئی سالوں سے عام لوگوں اور تحقیق کرنے والے طلبہ کی طرف سے اس سوال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا بار بار یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ سوات میں بڑے بڑے اور طاقت ور یوسف زی خوانین موجود تھے، تو ضرورت پڑنے پر اُنھوں نے اپنے میں سے کسی کو سوات […]

ہیروڈوٹس آف سوات، ڈاکٹر سلطانِ روم

ہیروڈوٹس (Herodotus)، 484 تا 425 قبلِ مسیح کا ایک یونانی مورخ تھا، جس نے قدیم دنیا کی پہلی عظیم تواریخ (Histories) لکھیں۔ رومی قانون دان، فلسفی اور خطیب مارکس تولیئس سسرو نے بجا طور پر ہیروڈوٹس کو بابائے تاریخ قرار دیا۔ ایشیائی یونانی ہیروڈوٹس کا آبائی وطن ہالی کارناسس ایونیا میں کیریا (موجودہ ترکی میں […]

سوات ہوٹل

’’سوات ہوٹل ‘‘، جسے اَب ’’سوات سیرینہ ہوٹل‘‘ کے نام سے پہچانا اور یاد کیا جاتا ہے، ریاستِ سوات کے دور میں میاں گل جہان زیب المعروف والی صاحب کے دورِ حکم رانی میں سرکاری ہوٹل کے طور پر وجود میں آیا۔ سرکاری ہوٹل میں تبدیل کرنے یا سرکاری ہوٹل قرار دینے سے قبل اس […]

تحریکِ نفاذِ شریعتِ محمدی اور جمہوریت

ملاکنڈ ڈویژن کا علاقہ، بشمول باجوڑ، برطانوی ہند سے ایک امتیازی آئینی حیثیت کا حامل تھا۔ یہ خصوصی آئینی حیثیت پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے بعد سارا عرصہ برقرار رہی۔ 1969 ء تک بحیثیتِ سوات، دیر اور چترال کی ریاستوں اور ملاکنڈ پروٹیکٹیڈ ایریا (عرف عام میں ملاکنڈ ایجنسی) اور باجوڑ کے، یہاں […]

پختانہ پہ جر مست یا سیاسی بالغ؟

(زیرِ نظر تحریر 3 جولائی 2013ء کو سوات کی ایک مقامی ویب سائٹ پر شائع کی جاچکی ہے، لہٰذا تحریر پڑھتے وقت مذکورہ تاریخ کو مدِ نظر رکھا جائے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام) 11 مئی 2013ء کو منعقدہ عام انتخابات کے نتیجے میں ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کامیابی حاصل […]

ریاستِ سوات کا خفیہ فنڈ

(یہ تحریر سوات کی ایک مقامی ویب سائٹ پر 29 جون 2013ء کو شائع کی جاچکی ہے۔ پڑھتے وقت مذکورہ تاریخ مدِ نظر رکھی جائے، مدیر ادارتی صفحہ۔) سعداللہ جان برق پختونخوا کے منفرد اندازِ تحریر اورمؤقرحیثیت کے مالک معروف دانش ور اور اہلِ قلم ہیں۔ ان کی تحریروں کا انوکھا پن اور دل موہ […]

ملالہ یوسف زئی اور مبالغے مغالطے

Doctor Sultan e Rome

(نوٹ:۔ 16 ستمبر 2012ء کو www.zamaswat.com اور 28 تا 18 ستمبر 2012ء کو ’’روزنامہ آزادی سوات‘‘ میں شائع شدہ مضمون مدون شدہ شکل میں) بیشتر قارئین جانتے ہیں کہ 25 اگست 2012ء کو ویب سائٹ’’ زما سوات ڈاٹ کام‘‘ پر میرا کالم بعنوان ’’المیۂ سوات اور ایوارڈز‘‘ دو حصوں میں ایک ساتھ شائع ہوا۔ یہ […]