شارلٹ برونٹے کا ناول ’’جین آئر‘‘ (تبصرہ)

A Book Review by Fatima Urooj Rao

تبصرہ نگار: فاطمہ عروج راؤ  ’’شارلٹ برونٹے‘‘ (Charlotte Brontë) کا ناول ’’جین آئر‘‘ جس پر اَب تک تقریباً 10 فلمیں بن چکی ہیں، ایک فکشن ناول ہے۔ شارلٹ برونٹے ایک برطانوی مصنفہ تھیں، جن کا پہلا ناول اس لیے شہرت نہ پاسکا، کیوں کہ مصنفہ ایک گم نام لڑکی تھی…… لیکن ’’جین آئر‘‘ کے مشہور […]

’’سنگی کتابیں، کاغذی پیراہن‘‘ (مقدمہ)

Semeen Kirin

تحریر: سیمیں کرن ’’کنفیوشس‘‘ یا ’’کونگ فو زی‘‘ ساڑھے پانچ سو قبلِ مسیح کا وہ مفکر، عالم اور فلسفی ہے جس کی تعلیمات نے چین، جاپان، تائیوان، کوریا اور مشرقِ بعیدمیں زبردست پذیرائی حاصل کی اور یہاں ’’کنفیوشس ازم‘‘ نے نہ صرف ایک مذہب کی حیثیت اختیار کرلی، بلکہ وہ اُن کی زندگیوں کا ایک […]

’’صوابی کی ثقافت کا آئینہ‘‘ (تبصرہ)

Blogger Muhammad Tahir Bostankhel

ڈاکٹر بشریٰ خاتون پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اُن کا تعلق خیبر پختون خوا کے تاریخی گاؤں صوابی سے ہے۔ ’’صوابی کی ثقافت کا آئینہ‘‘ ڈاکٹر صاحبہ کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جو اُنھوں نے پی ایچ ڈی ڈگری کے حصول کے لیے لکھا ہے۔ […]

معقولیت باعثِ اطمینان

Sardar Deewan Singh Maftoon

تحریر: دیوان سنگھ مفتون  مَیں جب ریاست نابھہ میں سرکاری ملازم تھا (وہاں مجھے دوسو روپیا ماہوار تنخواہ ملتی تھی)، تو میری سگائی ضلع گوجرانوالہ کے ایک گاؤں میں سردار ہرنام سنگھ کی لڑکی سے ہوگئی۔ ہندوستان میں عموماً اور ملازمت پیشہ لوگوں میں خصوصاً تجارت یا صنعت و حرفت کی کوئی قدر نہیں ۔ […]

انتون چیخوف کی ایک لازوال تحریر

Tawqeer Ahmad Bhumla

ترجمہ: توقیر احمد بھملہ   ایک بوڑھے کسان نے اپنی بیمار بیوی کو گھوڑا گاڑی کی عقبی نشست پر لٹا دیا۔ خود وہ اگلی نشست پر سوار ہوا۔ گاڑی کو کھینچنے کے لیے اُس کے آگے مریل سا گھوڑا جتا ہوا تھا…… اور یوں وہ اُسے علاج کے لیے دور دراز شہر لے گیا۔ مسافت طویل […]

موت کی خوشی (تبصرہ)

A Book Review by Aqsa Sarfaraz

تبصرہ نگار: اقصیٰ سرفراز  ’’البرٹ کامیو‘‘ کے اس ناول کے توسط میری ملاقات ورکنگ کلاس کے ایک ایسے نوجوان سے ہوئی ہے، جو دن رات خوشی کے حصول کے لیے سرگرداں رہتا ہے۔ اُس کے نزدیک خوشی سے مراد دولت ہے۔ دولت کے بغیر انسان خوش و خرم، مطمئن اور پُرسکون نہیں رہ سکتا۔ وہ […]

ایلف شفق کی ایک اثر انگیز تحریر

Elif Shafak

تلخیص و ترجمہ: صوفیہ کاشف اس بار مجھے قبل از وقت ہی ایک ایسا کرسمس گفٹ ملا جس نے مجھے بے تحاشا خوشی دی۔’’پرائڈ اینڈ پرجوڈس‘‘(Pride and Prejudice) کا خوب صورت انداز کی ہارڈ کاپی میں چھپا نیا ایڈیشن۔ ایک ایسی کتاب جس کی دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ کتابیں بکیں اور جو […]

تاریخ پر لیو ٹالسٹائی کے خیالات کی اہمیت

Leo Tolstoy

انتخاب: نعمان ظہور مؤرخ اور اَدیب دونوں اپنے نقطۂ نظر سے اپنے عہد کا مطالعہ کرتے ہوئے اور اُس کی اُلجھنوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک ناول نگار جب اپنے عہد کی عکاسی کرتا ہے، تو اِس مقصد کے لیے وہ اپنے کردار خود تخلیق کرتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اُس کے […]

میرا یار ابو حسن (فلسطینی ادب)

Blogger Rafi Sehrai

مترجم: ڈاکٹر محمد افتخار شفیع، ساہیوال ابوالحسن ایک سادہ اور خاموش طبع کسان تھا۔ اُس کی شرافت اور نجابت کی وجہ سے لوگ دل سے اُس کی عزت کرتے تھے۔ مَیں اُس کی زندگی کے ماہ و سال سے اچھی طرح واقف ہوں۔ اُس کی تمام زندگی خاموشی اور نیک نیتی کے ساتھ گزری تھی۔ […]

دو جنرل اور ایک عام آدمی (روسی ادب)

Russian Literature

ترجمہ: ظ انصاری (19ویں صدی کے روسی ادیب ’’میخائیل سلتی کوف شیدرن‘‘ کی تحریر جسے 1962ء میں ظ۔ انصاری نے اُردو کے قالب میں ڈھالا) کہتے ہیں کسی زمانے میں دو جنرل تھے ۔ دونوں تھے بڑے من موجی۔ دونوں نے ساری عمر دفتروں میں کام کیا تھا۔ اُنھیں سوائے حکم دینے کے اور کچھ […]

نثار بزمی کی یاد میں

blogger Rafi Sehrai

رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ جیسی لازوال اور شہرہ آفاق غزل، شاعر احمد فرازؔ اور گلوکار مہدی حسن کے لیے خوش نصیبی کا باعث بنی تھی۔ اس غزل نے اُن دونوں کو شہرت کے ساتویں آسمان تک پہنچا دیا۔ اس غزل […]

علم و عقل

Khalil Jibran

جب عقل تمھیں اپنی طرف پکارے، تو اُس کی بات دھیان سے سنو۔ اُس کی بات سن کر اپنے آپ کو پوری طرح مسلح کرلو۔ کیوں کہ اللہ تعالا نے عقل سے بڑھ کر کوئی رہنما پیدا نہیں کیا اور نہ عقل سے بڑھ کر کوئی زیادہ موثر ہتھیار ہے۔ جس وقت عقل تمھارے دل […]

ناول ’’باپ اور بیٹے‘‘ (تبصرہ)

تبصرہ نگار: اقصیٰ سرفراز عشرتی گھر کی محبت کا مزا بھول گئے کھا کے لندن کی ہوا عہد وفا بھول گئے اکبر اِلہ آبادی کا یہ شعر اس کتاب کی مکمل ترجمانی کرتے دیکھائی دیتا ہے۔ ایوان ترگینف نے جس زمانے میں اپنا خوب صورت اور شہرت کی بلندیوں کو چھوتا ہوا یہ شاہ کار ناول […]

میکسیکو کے ادب سے ترجمہ شدہ ناول ’’بنجر زمین‘‘

تبصرہ نگار: طارق احمد خان  ’’بعض گاؤں ایسے ہوتے ہیں جن سے بدنصیبی کی بو آتی ہے۔ آپ اُنھیں پہچان لیتے ہیں اُن کی ٹھہری ہوئی ہوا کے ایک جھونکے سے باسی اور نحیف۔ ہر پرانی چیز کی طرح یہ گاؤں اُن میں سے ایک ہے سوزانا!‘‘ اوپر تحریر کیا گیا جملہ اُسی گاؤں ’’کومالا‘‘ […]

ناول ’’زوربا یونانی‘‘ پر اِک نظر

Raja Qasim Mehmood

تبصرہ: راجا قاسم محمود  ’’نیکوس کینزنزاکیس‘‘ (Nikos Kazantzakis) یونانی ناول نگار تھے۔ اُن کی پیدایش سلطنتِ عثمانیہ میں ہوئی۔ اُن کی زندگی میں ہی یہ سلطنت ختم ہوئی۔ ’’زوربا دی گریک‘‘ (Zorba the Greek) ناول سے اُن کو شہرت ملی۔ اس ناول پر بعد میں ہالی ووڈ میں فلم بھی بنی۔ یہ ناول یونانی زبان […]

چارلس ڈکنز کا ناول ’’دو شہروں کی کہانی‘‘

Book Review by Aqsa Sarfaraz

تبصرہ نگار: اقصیٰ سرفراز چارلس ڈکنز سے میرا پہلا تعارف "A Tale Of Two Cities” سے ہوا۔ چوں کہ یہ کتاب میرے پاس انگلش میں موجود تھی، سرورق بھی کافی خوب صورت تھا، تو دل میں بار بار کتاب کو پڑھنے کی ایک مدھم سی خواہش پیدا ہوتی تھی…… مگر پھر وہی بات کہ انگریزی […]

ایک فوجی کے عشق کی کہانی

Ahmad Bilal

انتخاب: احمد بلال جنگ کے ختم ہونے کے بعد جب ایک جنرل کو جنگ میں مارے گئے فوجیوں کی باقیات تلاش کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے، تو اُس تلاش میں اُنھیں ایک بوڑھا مل جاتا ہے، جو اُسے ایک سپاہی کی کچھ دوسری باقیات اور ساتھ میں ایک ڈائری دیتا ہے۔ وہ کہتا ہے […]

دربارِ خداوندی میں (مصری ادب)

Majeed Amjad

انتخاب: افتخار شفیع  دریائے نیل کے قریب ایک غیر آباد علاقہ میں ایک پاک باز انسان کی انوکھی دنیا سارے جہاں سے الگ تھلگ تھی۔ اُس مقدس اور پاک باز انسان کی زندگی کا بیش تر حصہ عبادت اور ریاضت میں گزرتا تھا۔ وہ ایک ایسا پاک باز انسان تھا کہ لوگ اُسے انسان کے […]

جہاں گرد کی واپسی (تبصرہ)

Sidra Afzal

تجزیہ: سدرہ افضل ’’اوڈیسی‘‘ جسے محمد سلیم الرحمان نے ’’جہان گرد کی واپسی‘‘ کے عنوان سے ترجمہ کیا ہے، ہومر کی رزمیہ نظم ہے۔ اس کے پس منظر میں تروئے کی دس سالہ جنگ ہے، جسے ہومر نے ’’ایلیڈ‘‘ کے نام سے 550 قبلِ مسیح میں نظم کیا۔ ٭ ہومر کون تھا؟ خود اہلِ یونان […]

اورحان پاموک کے ناول کا جائزہ

www.lafzuna.com

تبصرہ: حاجرہ ریحان اور سب سے بڑا سانحہ تو یہ ہے کہ آپ 3 سال تک محبت کسی لڑکی سے کرتے رہے ہوں، مگر اپنے ساتھ بھگا کر کسی اور لڑکی کو لے آئیں۔ کتاب میں ترکی اور استنبول کی تاریخ کو دھرایا گیا ہے۔ کس طرح استنبول میں دور دراز گاؤں قصبوں سے غریب […]

دیوان سنگھ مفتون کی ایک پرانی تحریر

Deewan Singh Maftoon

انتخاب: حنظلۃ الخلیق  انگریزی کے ایک مصنف نے لکھا ہے: ’’مجھے اُن گناہ گاروں کے ساتھ ہم دردی ہے، جو بے نقاب ہوگئے۔‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں سب ہی گناہ کرتے ہیں، مگر گناہ گار وہی قرار دیے جاتے ہیں، جن کے گناہوں کا لوگوں کو علم ہو جائے اور وہ […]