تالا لگانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی (Tahira Kazmi) کی تحریر پر تنقید اور تضحیک کا سلسلہ جاری ہے جو کہ غیر متوقع بالکل نہیں۔ ذاتی طور پر مجھے ایسے مواقع بڑے پسند ہوتے ہیں۔ کیوں کہ اندازہ ہوجاتا ہے کہ معاشرے میں شعور کہاں تک پہنچا اور بظاہر بڑے روشن خیال نظر آنے والے اندر سے کیا ہیں؟ […]
روحانی نرگسیت پسند

اکثر نفسیات کو پڑھنے یا اس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو لفظ ’’اورا‘‘ (Aura) سے بہت لگاو ہوتا ہے۔ اُن کا اِس پر پختہ ایمان بھی ہوتا ہے۔ پُرکشش، کرشماتی اور اپنی جانب توجہ کھینچنے والے لوگ انسانوں کی کم زوری ہوتے ہیں۔ ہندو ازم میں تصوف (Mysticism) کے متعلق بہت مواد موجود ہے […]
جہالت کا تصادم

(زیرِ نظر تحریر ’’ایڈورڈ سعید‘‘ (Edward Said) کے مضمون ’’جہالت کا تصادم‘‘ (Clash of Ignorance) جو اکتوبر 2001ء میں شائع ہوا، کا ترجمہ ہے، راقم) سیموئل ہنٹنگٹن (Samuel Huntington) کا مضمون ’’تہذیبوں کا تصادم؟‘‘ خارجہ امور کے سمر 1993ء کے شمارے میں شائع ہوا، جہاں اس نے فوری طور پر حیرت انگیز توجہ اور ردعمل […]
یادوں کے دریچے سے

غلط فہمی ہوجائے، تو بڑی مشکل سے اِزالہ ہوتا ہے۔ 1970 کی دہائی کے ابتدائی سالوں کی بات ہے۔ہم بہ سلسلۂ ملازمت ڈگر میں مقیم تھے۔ رہایش کی شدید قلت تھی۔ ہم ریاستی دور کے ریسٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں رہنے پر مجبور تھے۔ پورا علاقہ بونیر بجلی سے محروم تھا اور ابھی وہ […]
گرمی میں خود کو لُو لگنے سے کیسے بچائیں؟

موسم شدید گرم ہوچکا ہے۔ سورج گویا سوا نیزے پر آ گیا ہے۔ بعض مقامات پر درجۂ حرارت 50 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں 41 سے 43 ڈگری تک درجۂ حرارت معمول بن چکا ہے۔ بچوں کو دو ہفتے پہلے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے چھٹیاں ہوچکی ہیں۔ اکیڈمیز نے […]
نجاتِ دیدۂ و دل کی گھڑی نہیں آئی

تأ کھید سُلیمنیک سی چھلے ھئی کیدی آرا چپٹ پن دے یدے مھیئے چونجو نہ لشا (ترجمہ): ’’تم نے کب سُلیمینک کی طرح چٹانوں کو چیرا ہے، اک ہم وار راستے سے آکر میرے سامنے مت اترا۔‘‘ بحرین کے نئے تھانے کے بالکل سامنے دریا کی مشرق کی جانب ایک چٹان ہے، جو دریا سے […]
زی لائبریری کی بازیابی

’’زی لائبریری‘‘ (Z-Library) الیکٹرانک کتب کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ہے۔ یہاں سے آپ 24 گھنٹوں میں 10 کتب مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اس سے زیادہ کتب کے لیے رُکنیت خریدنی پڑتی ہے۔ یہ لائبریری بہت عرصے سے بند تھی، کیوں کہ کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کی وجہ سے اس کے […]
قربانی کا جانور خریدتے وقت احتیاط کیجیے

قربانی کرنا ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر فرض ہے۔ شاید ہی کوئی مسلمان ایسا ہوگا جو صاحبِ استطاعت ہو اور قربانی نہ کرے۔ یہ اسلام کا ایسا رکن ہے جس کی ادائی مسلمان بڑے شوق اور مذہبی جذبے کے ساتھ کرتے ہیں۔ قربانی کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ جانور کا گوشت کھانا ہے۔ اگر […]
ڈنکی فلائٹ

خبر ملی کہ یونان جاتے ہوئے کچھ تارکینِ وطن راستے میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے، جن میں پاکستانی 15، 20 افراد بھی شامل تھے۔ یہ اس سال کا سب سے بڑا حادثہ قرار دیا جارہا ہے، جس میں ہلاکتوں کی تعداد چھے سو کے قریب پہنچنے کا خدشہ ہے، جن میں بچے بھی شامل […]
بے لگام ملاوٹ مافیا

ملاوٹ، دھوکا دہی اور ناپ تول میں کمی جیسی برائیاں اور قباحتیں حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم ’’قومِ مدین ‘‘ میں پائی جاتی تھیں۔ انھی بری عادتوں کے باعث ان پر اللہ تعالا کا عذاب نازل ہوا اور پوری قوم تباہ و برباد ہو گئی۔ رانا اعجاز حسین چوہان کی دیگر تحاریر پڑھنے کے […]
ہمارے بدنصیب بچے

کوٹلی کے بنڈالی گاؤں میں ایک حشر سا برپا ہے۔ ہر آنکھ نم اور چہرہ اُداس ہے۔ اُس بدنصیب گاؤں کے 28 گھروں کے سجیلے جوانوں کو یونان کا سمندر نگل گیا۔ اُن میں سے اب کوئی ایک بھی لوٹ کر نہ آئے گا۔ مرنے والوں کے ماں باپ کی زندگی بے نور ہوگئی۔ تادمِ […]
عافیہ اور ملالہ

ہمارے ملک کا ہمیشہ سے یہ المیہ رہا ہے کہ یہاں مذہب کے نام پر جاہلیت کی تجارت کو فروغ دیا جاتا ہے اور مغرب، خاص کر امریکہ کی دشمنی کو اسلام پسندی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اب مثال کے طور پر آپ اگر مذہبی عقائد کی بنیاد پر لیں، تو امریکہ، چین کے […]
آذربائیجان کا عجائب خانۂ ادب

ہمارے لیے بیرونِ ملک سفر خود ایک عجوبہ ہوتا ہے۔ اب تک جتنے بھی ایسے سفر کیے ہیں، اُن میں کسی کا بھی دورانیہ 40 دن سے زیادہ نہیں رہا ہے۔ زیادہ تر سفر ایک یا دو ہفتے کے ہوئے ہیں۔ جس ملک کا سفر کرتے ہیں، ہر بار کچھ نیا دیکھنے کو ملتا ہے۔ […]
کامریڈ بہادر شیر افغان کون ہے؟

جب معلوم و نامعلوم قوتوں کی جانب سے حالیہ اہلِ سوات کی نبض ’’سہ بارہ‘‘ چیک کی جا رہی تھی، تو مٹہ میں ایک سیاہ پوش شخص جو میانہ قد تھا، جس کے بال بھونسلے، داڑھی صاف، موچھ گھنی اور آواز گرج دار ہونے کے ساتھ ساتھ پُراعتماد بھی تھی۔ وہ تیور بدل بدل کر […]
پلان بی پر عمل ناگزیر ہوچکا

بالآخر وزیرِ خزانہ جناب اسحاق ڈار نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف اُنھیں ’’لولی پاپ‘‘ دے رہا ہے۔ سینٹ کمیٹی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وہ آئی ایم ایف پر باقاعدہ برس پڑے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ’’جیو پالیٹکس‘‘ ہو رہی ہے۔ آئی ایم چاہتا ہے کہ پاکستان پہلے […]
کیا پیسا خوشی دیتا ہے؟

ہاں، بالکل خوشی دیتا ہے…… لیکن یہ ’’ہاں‘‘ اتنا سادہ اور آسان نہیں۔ اس ہاں میں کچھ پیچیدگیاں ہیں۔ پیسا کیسے خوشی دیتا ہے……؟ یہ سوال آپ کو اس ہاں کے پسِ پشت پیچیدگیوں میں لے کر جائے گا۔ اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ پیسا ہی اِس دنیا میں بد امنی کی وجہ ہے […]
چشم کشا حقائق پر مبنی عاصم سجاد اختر کی کتاب

عاصم سجاد اختر کی کتاب "The Struggle for Hegemony in Pakistan” پڑھتے ہوئے جابجا باقاعدہ رُکنا پڑا، تاکہ خود کو یقین دلا سکوں کہ یہ کتاب پاکستان ہی میں شائع ہوئی ہے اور مصنف اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں……! یہ اس لیے کہ اس مختصر سی کتاب میں ’’سجیلے جوانوںـ‘‘ کے […]
اُنگلی

بجٹ کی آمد کے بعد ہی کچھ من چلوں نے شرارتاً اپنی اپنی فیس بُک پر طنزیہ اور مِزاحیہ جملوں کی بھر مار کردی۔ پہلے تو کچھ ارشد خان کی وال سے پڑھتے ہیں جس میں وہ فرماتے ہیں کہ ایک بندے نے اپنی خواہش کا اظہار ایسے کیا کہ باسمتی چاول ہوں، دیسی گائے […]
سیاست اب عبادت نہیں رہی

سیاست بہت صاف ستھرا کھیل ہوا کرتا تھا…… اور یہ کھیل کھیلنے والے کھلاڑی بڑے بردبار، متین، سمجھ دار، حوصلہ مند، سنجیدہ اور نظم و ضبط کے قائل ہوتے تھے۔ سیاست دان اپنے وقار کا ہمیشہ لحاظ اور پاس رکھا کرتے تھے۔ اُن کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ سجی رہتی تھی۔ ہر ایک کے […]
کامیابی کا راستہ

کامیابی یا سرخ روئی کے لیے بلا شبہ سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، مگر بعض اوقات بندہ سخت محنت کے بعد بھی ناکامیوں کا منھ دیکھتا ہے۔ بار بار کی کوشش البتہ ضرور کامیابی کی نوید بن جاتی ہے۔ اصل کامیابی یہ نہیں کہ انسان محض اپنی ذات کا سوچ کر آگے بڑھنے کی […]
احساسِ حق داریت

مجھے ایک ’’ای میل‘‘ موصول ہوئی جس میں لکھنے والے نے ایک خاتون کا رویہ بیان کیا اور مجھ سے پوچھنا چاہا کہ آخر یہ رویہ کیا ہے اور وہ ایسا کیوں کررہی ہیں؟ ویسے کسی کا بھی رویہ ہوبہو معلوم کرنا وہ بھی بِنا اُس انسان سے بات کیے، ممکن نہیں…… البتہ کچھ رویے […]