بھیڑیے بارے پڑھیے عجیب و غریب تحقیق

شری بک سنٹر (Shree Book Center) کی شائع کردہ کتاب “Five hundred one Wonderful Facts” کی تحقیق کے مطابق بھیڑیوں کا گروہ ایک پورے علاقہ پر قابض ہوتا ہے۔ یہ علاقہ کم از کم ایک ہزار کلومیٹر پر مشتمل ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق اکثر انہیں اپنی خوراک حاصل کرنے کے لیے کئی کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔
دوسری طرف وکی پیڈیا کے مطابق بھیڑیوں کے ایک گروہ میں 15 بھیڑیے ہوتے ہیں، جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک بالغ یا جوان بھیڑیے کی لمبائی چھے سے سات فٹ تک ہوتی ہے جس میں دُم کی لمبائی بھی شامل ہے۔ ان کا عموماً وزن 13 سے79 کلو گرام تک ہو سکتا ہے، جو مختلف اقسام میں جدا ہے۔ بھیڑیے کا قد عموماً بیس سے اڑتیس انچ تک ہوتا ہے۔