4 اگست، امجد اسلام امجدؔ کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق 4 اگست 1944ء کو مشہور شاعر، ڈراما نگار اور نقاد امجد اسلام امجدؔ لاہور میں پیدا ہوئے۔
آپ نے 1967ء میں پنجاب یونیورسٹی سے فرسٹ ڈویژن میں ایم اے (اردو) کیا۔ 1968ء تا 1975ء ایم اے اُو کالج لاہور کے شعبۂ اردو میں استاد رہے۔ اگست 1975ء میں پنجاب آرٹ کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ 1975ء میں ٹی وی ڈراما "خواب جاگتے ہیں” پر گریجویٹ ایوارڈ ملا۔ اس کے علاوہ مشہور ڈراموں میں وارث، دن اور فشار شامل ہیں۔
"rekhta.org” کے مطابق آپ 21 کتابوں کے مصنف ہیں جن میں ’’برزخ، یہیں کہیں، گیت ہمارے، عکس‘‘ وغیرہ شامل ہیں، ذکر شدہ کتابوں میں "عکس” جدید عربی نظموں کے تراجم پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ تنقیدی مضامین کی ایک کتاب "تاثرات” بھی آپ کی تصنیف کردہ ہے۔