پیپسی کولا اچھا مشروب ہو یا نہ ہو مگر یہ ایک بہترین جراثیم کُش دوا ضرور ہے۔ معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک عجیب و غریب تحقیق کے مطابق 2014ء میں ہندوستان کے کسانوں نے ایک عجیب حرکت کی۔ انہوں نے غربت اور پیسوں کی کمی کی وجہ سے اپنے کھیتوں میں جراثیم کُش ادویہ کی جگہ پیپسی کولا استعمال کیا۔ تحقیق کے مطابق حیرت انگیز طور پر پیپسی کولا جراثیم کُش ادویہ سے بھی بہتر کام کرگیا اور اُس سال فصلیں لہلہا اٹھیں۔