3 مئی، آزادیٔ صحافت کا عالمی دن

وکی پیڈیا کے مطابق آج یعنی 3 مئی کو پوری دنیا میں آزادیٔ صحافت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یہ دن اقوامِ متحدہ کے ادارہ یونیسکو کے زیرِ اہتمام ہر سال منایا جاتا ہے۔
"dunyapakistan.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق پہلے پہل مئی 1993ء کو یومِ صحافت منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس دن اہلِ صحافت اس بات کی تجدید کرتے ہیں کہ کسی بھی پریشر گروپ، پُرتشدد عناصر یا ریاستی دباؤ کے بغیر آزاد صحیح اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچانے کے بنیادی حق کے لیے لڑتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ آج کے دن صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی یکسوئی سے جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔