شرک، حقیقی انسان کی شکل پر ڈیزائن ہوا

مانتے ہیں کہ ’’شرک‘‘ کو ایک حقیقی انسان کی شکل پر ڈیزائن کیا گیا تھا؟
جی ہاں، معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول کارٹون کردار ’’شرک‘‘ (Shrek) کو "Maurice Tillet” نامی شخص کی شکل پر ڈیزائن کیا گیا۔
تحقیق بتاتی ہے کہ روسی نژاد "Maurice Tillet” فرانس کا ایک پروفیشنل ریسلر تھا۔
’’شرک‘‘ کے کردار کو پشتون آبادی میں اُس وقت مقبولیت ملی جب مردان سے تعلق رکھنے والے ظہیراللہ نے ’’شریک‘‘ کے انگریزی زبان کے کارٹون کو پشتو میں ’’ڈب‘‘ کیا اور اس کردار کو ’’خرش پرش‘‘ کا نام دیا۔

ظہیر اللہ نے پشتو ڈبنگ میں شرک کو "خرش پرش” کا نام دیا۔

مذکورہ سیریل، پشتو بولنے اور سمجھنے والی آبادی میں بے حد مقبول ہوئی۔