گرمیوں کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔ بعض لوگوں کی گرمیوں میں نکسیر پھوٹتی ہے۔ وہ اسے روکنے کے لیے لاکھ کوششیں کرتے ہیں، مگر بے سود۔ اس حوالہ سے ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی ہندی کی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں؟‘‘ (اردو ترجمہ ’’کارآمد گھریلو غذائی نسخے‘‘ مترجم صبا رشید) کے صفحہ نمبر 107 پر لکھتے ہیں: ’’صبح بھوکے پیٹ روزانہ ناریل کھانے سے نکسیر آنا بند ہو جاتی ہے۔‘‘
