کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا میلہ بھی ہے جہاں دلوں کا زنگ اتارنے کے لیے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کی جاتی ہے؟
جی ہاں، جنوبی امریکہ کی ریاست "پیرو” (Peru) کے ایک قصبہ میں ہر سال 25دسمبر کو "Takanakuy”میلہ کے لیے میدان سجایا جاتا ہے۔
انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق مذکورہ میلہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد میلہ ہوتا ہے جس میں مرد، خواتین، بچے، بوڑھے سب شرکت کرتے ہیں اور اپنے دلوں سے زنگ اتارنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ لڑنے بھڑنے لگتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اس موقع پر سال بھر میں ایک دوسرے سے جتنی شکایات ہوتی ہیں، اس کے اِزالہ کے طور پر ایک دوسرے کو مکوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یوں ایک طرح سے شاکی افراد کے دلوں کا زنگ اتر جاتا ہے اور نئے سال کے لیے ایک جگہ بیٹھ کر شراب خوری سے کام لیا جاتا ہے، تاکہ جسم پر پڑنے والے زخموں کا درد باآسانی سہا جائے۔