مانتے ہیں کہ یہ بالٹی دو ہزار جانیں لے چکی ہے؟

1325ء کو ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک بالٹی کی چوری قتل عام کا سبب بنی۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق اٹلی کے دو شہروں ’’موڈینا‘‘ (Modena) اور ’’بولوگنا‘‘ (Bologna) کے عوام کے درمیان بالٹی کی چوری پر ایک خوں ریز لڑائی ہوئی جو دو ہزار لوگوں کی جانوں کے ضیاع پر منتج ہوئی۔ واضح رہے کہ بالٹی "موڈینا” کے ایک شہری نے چُرائی تھی۔
تحقیق میں آگے رقم ہے کہ اتنی خوں ریزی کے بعد بھی اہلِ موڈینا نے بالٹی واپس نہیں کی اور آج بھی یہ ان کی ملکیت ہے۔
تاریخ میں یہ جنگ "war of the Oaken Bucket” کے نام سے مشہور ہے۔