دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کون سی ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کون سی ہے؟
یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کوئی اور نہیں بلکہ انجیل (Bible) ہے۔

دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب انجیل (Photo: Fanpop)

معلوماتِ عامہ کے حوالے سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "edidyouknow.com” کی ایک تحقیق کے مطابق عیسائیوں کی مقدس کتاب ’’انجیل‘‘ کے پوری دنیا میں صرف ایک منٹ میں 50 نسخے فروخت ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایک گھنٹے میں اس کے 3000 جبکہ ایک دن میں 72,000 نسخے فروخت ہوتے ہیں۔
"publishingperspectives.com” کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ’’انجیل‘‘ کے اب تک 6 بلین (یعنی 6 ارب) نسخے فروخت ہوچکے ہیں، جو کسی بھی مذہبی کتاب کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس تحقیق کے مطابق قرآن مجید کی اب تک 800 ملین (80 کروڑ) نسخے فروخت ہوچکے ہیں۔