دنیا کی آدھی جھیلیں کینیڈا میں واقع ہیں، تحقیق

دنیا میں جتنی جھیلیں پائی جاتی ہیں، ان میں آدھی سے زیادہ صرف کینیڈا میں پائی جاتی ہیں۔
"zmescience.com” کے مطابق پوری دنیا میں جتنی قدرتی جھیلیں پائی جاتی ہیں، ان میں آدھی صرف کینیڈا میں پائی جاتی ہیں۔
دوسری طرف وکی پیڈیا کے مطابق پوری دنیا کی 60 فیصد جھیلیں صرف کینیڈا میں پائی جاتی ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق کینیڈا میں 3 مربع کلومیٹر کے احاطہ پر مشتمل جھیلوں کی تعداد 31,752 ہے جبکہ 561 جھیلیں ایسی ہیں جو 100 کلومیٹر کے احاطہ پر مشتمل ہیں۔ اس طرح کینیڈا کے کل رقبہ کا 9 فیصد یعنی 891,163 مربع کلومیٹر تازہ پانی پر مشتمل ہے۔