"یکم فروری” کو ویتنام کی جنگ کے حوالہ سے ایک اہم ترین دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
معلومات عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کی تحقیق کے مطابق یکم فروری 1968ء کو "Eddie Adams” نے ویتنام جنگ کی چند ایسی تصاویر اتاریں، جنہوں نے آگے جا کر ویتنام جنگ میں امریکہ کی پوزیشن کو عالمی طور پر انتہائی کمزور کیا۔
تحقیق کے مطابق، خاص کر وہ تصویر جس میں ایک ویتنامی افسر کو گولی ماری جاتی ہے، نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور یہاں سے امریکہ کی پسپائی کا آغاز عالمی طور پر امریکہ مخالف جذبات کی شکل میں ہوا۔