ناروے میں مصنف کی حوصلہ افزائی کیسے کی جاتی ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ ناروے میں ایک مصنف کو کتاب چھاپنے پر حکومت کی طرف سے کس قسم کی خصوصی حوصلہ افزائی ملتی ہے؟
اگر نہیں جانتے، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں۔ ناروے میں جب کوئی مصنف کتاب چھاپتا ہے، تو حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی کی خاطر مصنف سے 1000 کاپیاں خریدی جاتی ہیں، جنہیں بعد میں پورے ملک کی لائبریریوں میں یکساں طور پر تقسیم کر دیا جاتا ہے۔
اور اگر کتاب بچوں کی خاطر لکھی گئی ہو،  تو پھر حکومت خصوصی طور پر 15,00 کاپیاں خرید کر ملک بھر کی لائبریریوں میں تقسیم کرتی ہے۔

یہ تحقیق معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم ویب سائٹ "wtffunfact.com” نے حالیہ شائع کی ہے۔